Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

تیل کی قیمتوں میں کمی سے مشرق وسطیٰ بری طرح متاثر

آئل ایکسپورٹرزکے گروتھ ریٹ میں کمی،بعض معیشتیں سکڑجائیں گی،آئی ایم ایف۔ فوٹو: فائل

آئل ایکسپورٹرزکے گروتھ ریٹ میں کمی،بعض معیشتیں سکڑجائیں گی،آئی ایم ایف۔ فوٹو: فائل

دبئی:  بین الاقومی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کم آمدن کے باعث مشرقی وسطیٰ کی معیشتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جب کہ مشرق وسطیٰ کے سرفہرست تیل برآمدکنندہ ممالک کی اقتصادی ترقی میں کمی سے پورے خطے کے اقتصادی منظرنامے پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

گزشتہ روز جاری ورلڈ اکنامک آؤٹ لک نامی رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہاکہ رواں سال ایران کی معاشی نمو 3.5 فیصد رہ جائے گی جو 2016 میں 12.5 فیصد تک بڑھ گئی تھی، عراقی معیشت 0.4 فیصد سکر جائے گی، گزشتہ سال اس نے 11فیصد کی ٹھوس رفتار سے ترقی کی تھی، سعودی معیشت جمود کا شکار رہے گی، اس کا 2016 میں گروتھ ریٹ 1.7فیصدتھا، کویتی معیشت 2.1فیصد سکڑے گی۔

متحدہ عرب امارات اور الجزائر کی معشتیں ترقی کریں گی، مجموعی طور پر ایران، عراق، الجزائر اور جی سی سی ممالک پر مشتمل خطہ 1.7فیصد کی رفتار سے ترقی کرے گا، گزشتہ سال خطے نے 5.6 فیصد کی رفتار سے ترقی کی تھی جبکہ مینا کے خطے میں گروتھ ریٹ 5.1فیصد سے گھٹ کر 2.2 فیصد رہ جائے گا۔

 


News Source

تیل کی قیمتوں میں کمی سے مشرق وسطیٰ بری طرح متاثر

loading...

تبصرہ کریں