Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

دبئی سرمایہ کاری معاملے میں ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے دبئی رئیل اسٹیٹ میں پاکستانیوں کی کثیر سرمایہ کاری کی نشاندہی کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو پاکستانیوں کا ڈیٹا جمع کرنے کا حکم دے دیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دبئی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے دبئی اتھارٹی کو خطوط لکھے گئے تاہم ان کی جانب سے اب تک جواب موصول نہیں ہوا۔

ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ معاہدے کے تحت کمپنی کسی فرد کے نام پر رجسٹرڈ تو اسی صورت میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جبکہ تمام لوگوں کا جنرل ڈیٹا حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔

مزید پڑھیں؛ یو اے ای میں پاکستانی سرمایہ کاری کم ہونے لگی

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کر دیا۔

ادھر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے حکام نے واضح کیا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران دبئی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے کسی بھی پاکستانی نے ان سے باقاعدہ اجازت نہیں لی۔

کمیٹی نے معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے شزہ منصب علی خان کی سربراہی میں تین رکنی ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اجلاس کے دوران پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کی دبئی میں 85 ارب روپے مالیت کی پراپرٹی

دوسری جانب ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان درآمدات اور برآمدات کے لئے ایل سی کا عمل زیر التواء ہے جس کے حوالے سے وفاقی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے تاہم اس کی تاخیر ایران حکومت کی جانب سے ہو رہی ہے۔

ڈپٹی گورنر نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

یار رہے کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران دبئی رئیل اسٹیٹ میں پاکستانیوں نے 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ 2013ء اور 2014ء کی درمیانی مدت میں پاکستانیوں نے دبئی میں تقریباً 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔


News Source

دبئی سرمایہ کاری معاملے میں ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت

loading...

تبصرہ کریں