Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

گاڑیوں کی فروخت جولائی تا ستمبر 27 فیصد بڑھ گئی

3ماہ کے اندرٹرک وبسیں 27.5 فیصد اور زرعی ٹریکٹرز105فیصدزیادہ بیچے گئے۔ فوٹو: فائل

3ماہ کے اندرٹرک وبسیں 27.5 فیصد اور زرعی ٹریکٹرز105فیصدزیادہ بیچے گئے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: مقامی سطح پر تیار شدہ گاڑیوں کی فروخت رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 27 فیصد اضافے سے 60ہزار 471یونٹس تک پہنچ گئی۔

آٹو انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران پاک سوزوکی موٹر کی فروخت 30فیصد اضافے سے 32ہزار 77یونٹس، ہونڈا کارز کی فروخت 56.4فیصد اضافے سے 12ہزار 607یونٹس جبکہ انڈس موٹرز کی فروخت 5فیصد اضافے سے 14ہزار 385 یونٹس رہی، ستمبر 2016کے مقابلے میں ستمبر 2017کے دوران گاڑیوں کی فروخت 17فیصد ضافے سے 18ہزار 798یونٹس رہی، ستمبر 2016میں 16ہزار 60گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں، اگست 2017کے مقابلے میں ستمبر 2017کی فروخت 15فیصد کم رہی، ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ بالخصوص سی پیک منصوبوں کی وجہ سے ہیوی گاڑیوں کی طلب بڑھ رہی ہے ۔

اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران ٹرکوں اور بسوں کی فروخت میں بھی 27.5فیصد اضافہ ہوا ہے، ہیوی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ اور سی پیک منصوبوں کے لیے ہیوی گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو قرار دیا جارہا ہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1442 ٹرک اور بسیں فروخت کی گئی تھیں جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1838 ٹرک اور بسیں فروخت کی گئیں، ستمبر 2017کے دوران ٹرک اور بسوں کی فروخت ستمبر 2016کے مقابلے میں 28.5فیصد اضافے سے 640یونٹس رہی جبکہ اگست 2017کے مقابلے میں ٹرک اور بسوں کی فروخت میں 8.6فیصد کمی واقع ہوئی، زرعی مصنوعات کی بہتر قیمت ملنے کی وجہ سے زرعی شعبے کی آمدن بڑھ رہی ہے جبکہ ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس میں کمی کی وجہ سے بھی ٹریکٹرز کی فروخت میں اضافے کا رجحان ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹریکٹرز کی فروخت105فیصد اضافے سے 15ہزار 672یونٹس تک پہنچ گئی، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 7613 ٹریکٹرز فروخت کیے گئے تھے۔ ستمبر 2017کے دوران ٹریکٹرز کی فروخت 5939یونٹس رہی جو ستمبر 2016کے مقابلے میں 87فیصد جبکہ اگست 2017کے مقابلے میں 16فیصد زائد رہی۔


News Source

گاڑیوں کی فروخت جولائی تا ستمبر 27 فیصد بڑھ گئی

loading...

تبصرہ کریں