Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

150 روسی کمپنیوں کو پاکستان میں مواقع کی تلاش

وسیع تراقتصادی تعاون، تجارتی وفود کے تبادلوں اور براہ راست بینکاری روابط کے قیام پر زور۔ فوٹو: فائل

وسیع تراقتصادی تعاون، تجارتی وفود کے تبادلوں اور براہ راست بینکاری روابط کے قیام پر زور۔ فوٹو: فائل

 کراچی: رشین فیڈریشن کے تجارتی نمائندے یورے کوزلو نے کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے تعاون میں اگرچہ بہتری رونما ہوئی ہے لیکن یہ بہتری اس وقت تک مستحکم نہیں ہوسکتی کہ جب تک دونوں ممالک اپنی اپنی معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش نہ کریں۔

یورے کوزلو نے کہاکہ روس توانائی کے شعبے، تعمیرات و صنعتی مشینری، کان کنی، ریلویز انجینئرنگ، فارماسیوٹیکل مصنوعات، طبی آلات، ایل ای ڈی لائٹ سسٹم، فرٹیلائزر و کیمیکلز، واٹر مینجمنٹ، ایری گیشن کی سہولت، خودکار ہوائی جہاز، ڈرونز وغذائی اشیا سمیت دیگر شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے، دونوں ملکوں کے مابین تجارتی وفود کے تبادلے میں بہتری آئی ہے لیکن تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مزید تجارتی وفود کے تبادلے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کراچی چیمبر کو مشورہ دیا کہ روسی تاجروں کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اورتجارت کی راہیں تلاش کرنے کے لیے روس کے دورے کے لیے تجارتی وفد تشکیل دے۔ انہوں نے کراچی چیمبر کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست بینکنگ سہولت نہ ہونے سے تجارت میں رکاوٹ کو دور کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ براہ راست بینکنگ سہولت کا نہ ہونا واقعی مسئلہ ہے جس پر دونوں جانب سے توجہ دی جانی چاہیے۔

یورے کوزلو نے بتایا کہ روس پہلے ہی شمالی و جنوبی گیس پائپ لائنز کی تعمیر میں تعاون اور جامشورو پاور پلانٹ میں خدمات فراہم کررہاہے تاہم تعاون کے اس عمل کو معیشت کے دیگر شعبوں تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے 150 روسی کمپنیوں کی تفصیلات پر مشتمل سی ڈی چیمبرکے صدر کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ تمام کمپنیاں پاکستان میں مواقع تلاش کرنے کی خواہش مند ہیں۔

قبل ازیں کے سی سی آئی کے صدر مفسر عطا ملک نے روس کے تجارتی نمائندے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ چیمبر روس کے ساتھ دوطرفہ باہمی تجارت کے فروغ اور نئی راہیں تلاش کرنا چاہتا ہے، روس جیسے ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ اور تعلقات میں بہتری سے پاکستان کو درپیش مختلف معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی جو دونوں ملکوں کے لیے فائدے مند ہے۔ انہوں نے کہاکہ روس کی ڈبلیو ٹی او تک رسائی سے پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے کافی مواقع میسر آئیں گے۔

مفسر عطا ملک نے کہاکہ کئی ممالک چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں جو علاقائی اقتصادی انضمام کو بہتر بنانے کے علاوہ سرمایہ کاروں کو 10سال تک ٹیکس فری سہولت فراہم کرے گا لہٰذا روسی سرمایہ کاروں کو اس صورتحال سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے، اس مقصد کے لیے سی پیک سے منسلک منصوبوں میں سرمایہ کاری یا جوائنٹ وینچرزکیے جاسکتے ہے، پاکستان بھی ٹیلی کمیونی کیشن، ایری گیشن، اٹامک انرجی، ٹرانسپورٹ اور انفرا اسٹرکچر و دیگر شعبوں میں روس سے تعاون حاصل کرسکتا ہے۔


News Source

150 روسی کمپنیوں کو پاکستان میں مواقع کی تلاش

loading...

تبصرہ کریں