Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

آباد اور پاکستان بزنس کونسل دبئی میں ایم او یو پر دستخط

بلڈرزوڈیولپرزکوفائدہ ہوگا،عارف جیوا،جدیدٹیکنالوجی متعارف کرائیں گے،احمدشیخانی۔ فوٹو: ایکسپریس

بلڈرزوڈیولپرزکوفائدہ ہوگا،عارف جیوا،جدیدٹیکنالوجی متعارف کرائیں گے،احمدشیخانی۔ فوٹو: ایکسپریس

 کراچی:  پاکستان اور دبئی میں تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے آرکیٹکچرل، ٹیکنیکل اور سرمایہ کاری میں باہمی تعاون کے لیے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) اور دبئی چیمبر سے الحاق شدہ پاکستان بزنس کونسل کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے۔

آباد ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں آباد کے سینئر وائس چیئرمین فیاض الیاس اور پاکستان بزنس کونسل دبئی کے نائب صدر احمد ریاض نے ایم او یو پر دستحط کیے۔ اس موقع پر آباد کے چیئرمین محمد عارف یوسف جیوا، پی بی سی ڈی کے صدر احمد شیخانی،آباد کے وائس چیئرمین سہیل ورند،آباد سدرن ریجن کے چیئرمین الطاف تائی بھی موجود تھے۔

محمد عارف یوسف جیوا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریئل اسٹیٹ میں کاروبار کے حوالے سے پاکستان پرکشش ملک ہے،آباد کے ممبران پاکستان میں تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں جبکہ بڑی تعداد دبئی کے تعمیراتی شعبے میں بھی کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان اور دبئی کی تعمیراتی سرگرمیوں اور باہمی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے آباد دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہتی ہے، اگر چہ پاکستان میں بلڈرز اور ڈیولپرز کو کثیر جہتی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن تعمیرات سے منسلک ہر شعبے میں آباد کو حکومتی حلقوں میں خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔

محمد عارف نے کہا کہ مختلف نوعیت کے چیلنجز کے باوجود پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔ آباد اور پی بی سی ڈی میں باہمی تعاون پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دبئی کی 2 مستند اور معروف ایسوسی ایشنوں کے درمیان ایم او یو سے دونوں ممالک کے بلڈرز اور ڈیولپرز مستفید ہو سکیں گے۔ انھوں نے 2014 سے منعقد ہونے والی آباد کی 4 نمائشوں اور ان میں ہونے والے معاہدوں کے بارے میں پی بی سی ڈی کے عہدیداران کو آگہی دی اور انھیں 12 تا 14 اگست 2018 کو منعقد ہونے والی آباد انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی بی سی ڈی کے صدر احمد شیخانی نے کہا کہ پی بی سی ڈی، دبئی چیمبر سے الحاق شدہ ہے اور یہ صنعتوں کے حوالے سے 27 گروپس جبکہ ملکوں کے حوالے سے 43 گروپس کی حامل آرگنائزیشن ہے، یہ 2004 میں قائم ہوئی اور اپنے 350 ممبران کے ساتھ دبئی میں انتہائی تیزی کے ساتھ ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے۔

احمد شیخانی نے کہا کہ وہ پی بی سی ڈی کے توسط سے پاکستان میں تعمیرات کی اسٹیٹ آف آرٹ ٹیکنالوجی متعارف کرانا چاہتے ہیں۔انھوں نے باہمی روبط اور تعاون بڑھانے کے لیے آباد کے رہنماؤں کو پی بی سی ڈی کے تحت ہونے والی نمائشوں میں شرکت کی دعوت بھی دی۔


News Source

آباد اور پاکستان بزنس کونسل دبئی میں ایم او یو پر دستخط

loading...

تبصرہ کریں