Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

حکومت نے عید سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، پٹرول 4 روپے فی لیٹر مہنگا، نئی قیمت 91 روپے 96 پیسے مقرر کر دی گئی۔

نگران حکومت نے عید سے قبل عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئی پٹرولیم قیمتوں کے مطابق پٹرول چار روپے فی لیٹر مہنگا کر کے نئی قیمت 91 روپے 96 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر کے نئی قیمت 105 روپے 31 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 14 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت بڑھ کر 74 روپے 99 پیسے ہو گئی ہے۔ مٹی کا تیل 4 روپے 46 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے جس سے نئی قیمت 84 روپے 34 پیسے مقرر ہوئی ہے۔ یہ قیمتیں 12 جون سے 30 جون تک کیلئے بڑھائی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ سابقہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نگران حکومت کرے گی۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کی تھی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارتِ خزانہ کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے بارہ روپے اضافہ کی سفارش کی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store


News Source

حکومت نے عید سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

تبصرہ کریں