Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

مڈل ایسٹ بیوٹی ورلڈ نمائش میں پاکستانی پویلین بنے گا


ایونٹ 14تا 16مئی ہوگا، 22 پاکستانی کمپنیاں شریک ہوں گی، 37 ہزار خریدار آئیں گے۔ فوٹو : فائل

ایونٹ 14تا 16مئی ہوگا، 22 پاکستانی کمپنیاں شریک ہوں گی، 37 ہزار خریدار آئیں گے۔ فوٹو : فائل

 کراچی: ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت دبئی میں ہونے والی مڈل ایسٹ بیوٹی ورلڈ نمائش میں پاکستانی پویلین قائم کیا جائے گا۔

مڈل ایسٹ کے ممالک بیوٹی پروڈکٹس، خوشبویات اور متعلقہ مصنوعات کے لیے اہم منڈی ہے۔ میسے فرینکفرٹ کے زیر اہتمام بیوٹی ورلڈ نمائش 14سے 16مئی تک جاری رہے گی جس میں 22پاکستانی کمپنیاں شرکت کررہی ہیںجن میں سے 8کمپنیاں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پویلین کا حصہ ہوں گی جن میں ایسپاک انٹرنیشنل، مرحبا لیبارٹریز، فارما ہیلتھ پاکستان، پروفیشنل بیوٹی سلوشنز، بلیک روز کاسمیٹکس، نائیوا کاسمیٹکس، ونز کاسمیٹکس، گولڈن گرل کاسمیٹکس شامل ہیں۔

علاوہ ازیں نمائش میں براہ راست شرکت کرنے والی پاکستانی کمپنیوں میں گولڈن پرل کاسمیٹکس، مسکاتیہ انڈسٹریز، محمد ہاشم تاجران سرما، پونیا برادرز، ایس عامدین اینڈ کمپنی، شاہین کاسمیٹکس، ٹرینڈ انٹرنیشنل، آغاز انٹرنیشنل، بائیو کوس انٹرنیشنل، گلوبل کاسمیٹکس، کیموز، سٹلمینز کمپنی، اسٹانکوز اور گروپ ایچ سی ایل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 3 روزہ نمائش میں دنیا کے 59ملکوں سے 1500 کمپنیاں شرکت کریں گی جبکہ 131ملکوں سے 37ہزار تجارتی خریدار نمائش کا دورہ کریں گے۔

تبصرہ کریں