Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

پاکستانی حکومت 4 ارب ڈالر قرض لینا چاہتی ہے، فنانشیل ٹائمز

قرضہ لینے کا مقصد غیرملکی کرنسی کے ذخائر کو بہتر بنانا ہے (فوٹو: فائل)

قرضہ لینے کا مقصد غیرملکی کرنسی کے ذخائر کو بہتر بنانا ہے (فوٹو: فائل)

 لندن: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لینے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لیے کاغذی کارروائی جاری ہے۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا سعودی عرب کے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لینے کا ارادہ ہے، قرضہ لینے کا مقصد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانا ہے۔

فنانشل ٹائمز نے پاکستانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ جدہ بیسٹ بینک پاکستانی حکومت کی باضابطہ درخواست کو قبول کرتے ہوئے عمران خان کی حکومت کو قرضہ دینے پر آمادہ ہوگیا ہے جس کے لیے کاغذی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستانی حکام نے انہیں بتایا کہ عمران خان کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر ہوسکتے ہیں، قرض دینے کے لیے کام شروع ہوگیا ہے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک قرض دینے کی منظوری کے لیے اب نئی حکومت کے چارج سنبھالنے کا منتظر ہے۔


News Source

پاکستانی حکومت 4 ارب ڈالر قرض لینا چاہتی ہے، فنانشیل ٹائمز

تبصرہ کریں