Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

آزاد کشمیر اور پاکستان ٹیکس اتھارٹیز کا تنازعہ حل، کشمیری ایف بی آر کی ایکٹو پیئر لسٹ میں شامل

دونوں اتھارٹیز میں جاری تنازعہ حل کرانے کاکریڈٹ شاہدخاقان عباسی کوجاتا ہے جنہوں نے اے جے کے چیمبر کی استدعا پر مداخلت کی،ذرائع۔ فوٹو : فائل

دونوں اتھارٹیز میں جاری تنازعہ حل کرانے کاکریڈٹ شاہدخاقان عباسی کوجاتا ہے جنہوں نے اے جے کے چیمبر کی استدعا پر مداخلت کی،ذرائع۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر کے ٹیکس دہندگان کو باقاعدہ طور پر پاکستان میں بھی ٹیکس دہندگان قرار دے دیا ہے جس کے لیے کونسل بورڈ آف آزاد جموں اینڈ کشمیر کے تمام ٹیکس دہندگان کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل کرلیاگیا ہے جس کے بعد پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کی ٹیکس اتھارٹیز کے ایک دوسرے کے شہریوں کو نان ریذیڈنٹ پاکستانی و نان ریذیڈنٹ کشمیری قرار دینے کا تنازعہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز(بدھ) باقاعدہ طور پر سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فنانس ایکٹ 2018 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی شق دو کلاز 23 اے میں کی جانے والی ترامیم کے تحت کونسل بورڈ آف آزاد جموں اینڈ کشمیر کے تمام ٹیکس دہندگان کوایف بی آر کی ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل کرلیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ کونسل بورڈ آف آزاد جموں اینڈ کشمیر کے ٹیکس دہندگان کیلیے انکم ٹیکس فائلر ہونے یا نہ ہونے بارے معلوم کرنے کیلیے باقاعدہ آن لائن ایس ایم ایس سروس اور آن لائن ویریفیکیشن پورٹل بھی متعارف کروادیا ہے جس کے بعد اب کونسل بورڈ آف آزاد جموں اینڈ کشمیر میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے ٹیکس دہندگان پاکستان میں بھی ایکٹو ٹیکس پیئرز تصور کیے جائیں گے اور پاکستان میں کسی بھی قسم کے لین دین پر معمول کے مطابق مروجہ شرح کے حساب سے ٹیکس ادا کریں گے اور آئندہ انہیں نان فائلرز والا زیادہ شرح سے ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا اور کونسل بورڈ آف آزاد جموں اینڈ کشمیر کے ایکٹو ٹیکس پیئرز کا ڈیٹا ایف بی آر کے ٹیکس پیئرز کے ڈیٹا میں ضم کردیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے درمیان جاری یہ تنازعہ حل کروانے کا کریڈٹ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تنازعے کے حل کیلیے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے مداخلت کی درخواست کی تھی۔


News Source

آزاد کشمیر اور پاکستان ٹیکس اتھارٹیز کا تنازعہ حل، کشمیری ایف بی آر کی ایکٹو پیئر لسٹ میں شامل

تبصرہ کریں