Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

کلاسیفکیشن…… مبشر علی زیدی

’’میں نے کئی ہیروئنوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔‘‘
ڈوڈو نے بتایا۔
’’کیا مطلب؟‘‘ میں بھونچکا رہ گیا۔
’’مطلب اب مجھے وہ پسند نہیں رہیں۔
ڈوڈو نے وضاحت کی۔
’’اس فہرست میں کن بد نصیب خواتین کے نام ہیں؟‘‘
میں نے جاننا چاہا۔
’’کاجول، رانی مکھرجی، ایشوریا،
ودیا بالن، انوشکا، کرینہ کپور۔‘‘
ڈوڈو نے شادی شدہ ہیروئنوں کے نام گنوائے۔
’’پسندیدہ ہیروئنوں کی کوئی فہرست؟‘‘
’’کنگنا رناوٹ، کترینہ، دیپکا پاڈوکون،
پریانکا، سونم کپور، عالیہ بھٹ۔‘‘
میں نے تمام ناموں پر غور کے بعد پوچھا،
’’اور سنی لیونی؟‘‘
ڈوڈو نے گڑبڑا کر کہا،
’’اس کا نام گرے لسٹ میں ہے۔‘‘

The post کلاسیفکیشن…… مبشر علی زیدی appeared first on Daleel.Pk.


Source

کلاسیفکیشن…… مبشر علی زیدی

تبصرہ کریں