Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

شفاعت علی کا ’رومیو ویڈز ہیر‘ کے ساتھ ڈرامہ ڈیبیو

اپنی مزاحیہ ویڈیوز سے سوشل میڈیا اسٹار بننے والے سید شفاعت علی مزید کامیابیوں کی جانب گامزن ہیں۔

شفاعت علی کو مقبولیت اُن ویڈیوز سے ملی، جن میں وہ سیاست دانوں کی نقل اتارتے نظر آئے، جس کے بعد وہ فلم ’پرواز ہے جنون‘ کے ساتھ بڑی اسکرین پر ڈیبیو بھی کرنے جارہے ہیں۔

لیکن وہ اپنی جگہ صرف فلموں میں ہی نہیں بلکہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی بنانا چاہتے ہیں۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے شفاعت علی نے انکشاف کیا کہ وہ ’رومیو ویڈز ہیر‘ کے ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی ڈیبیو کریں گے۔

مزید پڑھیں: ‘مشہور شخصیات کی نقل اتارنے پر دھمکی نہیں دھمکیاں ملی’

اس ڈرامے میں فیروز خان اور ثنا جاوید مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ شفاعت کا کردار بھی کافی اہم ہوگا، جس کے لیے وہ کافی محنت کررہے ہیں۔

اپنے کردار کے حوالے سے شفاعت علی کا کہنا تھا کہ ’یہ کافی مشکل کردار ہے، ایک ایسا شخص جس کا تعلق ایک گاؤں سے ہے تاہم وہ شہر میں رہتا ہے اور واپس گاؤں نہیں جانا چاہتا اور اپنے سُسر سے کافی ڈرتا ہے‘۔

اس ڈرامے کو سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ہدایات فلم ’ماہ میر‘ کے ڈائریکٹر انجم شہزاد دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شفاعت علی کی فلمی دنیا میں انٹری

ڈرامے کا اسکرپٹ ڈاکٹر محمد یونس بٹ نے تحریر کیا اور شفاعت کے مطابق انہوں نے نہایت بہترین انداز میں کہانی لکھی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’جس طرح محمد یونس نے میرا کردار لکھا ہے، میں اسے بالکل اپنا بنا کر نبھا سکتا ہوں، میں خود کو کافی خوش نصیب سمجھتا ہوں، مجھے اس کردار پر ابھی کافی کام کرنا ہوگا‘۔

شفاعت کے مطابق انجم شہزاد نے اس ڈرامے کی خاطر ایک فلم کو چھوڑا ہے، اس لیے انہیں پوری امید ہے کہ وہ اس پروجیکٹ پر بخوبی انداز میں کام کریں گے۔

اس ڈرامے کی کاسٹ میں علی سفینا، فردوس جمال، مریم انصاری اور تارا محمود بھی شامل ہیں۔

تو کیا فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کا یہ مطلب ہے کہ اب شفاعت کامیڈی کرتے نظر نہیں آئیں گے؟ ایسا کچھ نہیں ہوگا کیوں کہ کامیڈین کے مطابق انہوں نے جس کام سے کیریئر کا آغاز کیا وہ یہ ہمیشہ کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: 24 گلوکاروں کی نقل کرنے والا پاکستانی کامیڈین

شفاعت علی کا کہنا تھا، ’میں اپنی سوشل میڈیا ویڈیوز بناتا رہوں گا، جبکہ فلموں اور ڈراموں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کروں گا‘۔

’رومیو ویڈز ہیر‘ کے نشر ہونے کی تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔


News Source

شفاعت علی کا ’رومیو ویڈز ہیر‘ کے ساتھ ڈرامہ ڈیبیو

loading...
شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں