Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

‘ریس 3 ‘کا حصہ بن کر خوش ہوں:بوبی دیول

فائل فوٹو

فائل فوٹو

معروف اداکار بوبی دیول کو بھی ‘ریس 3’کی کاسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ فلم کا حصہ بن نے پرانہیں اچھا محسوس ہورہا ہے۔

فلم کے پروڈیوسر رمیش تورانی نے جمعرات کے روز بوبی دیول کو ٹوئٹر پر فلم کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہا۔

تورانی نے ٹوئٹ کیا کہ ‘فیملی میں خوش آمدید بوبی دیول۔ سلمان خان، جیکولین فرنینڈس۔

جواب میں بوبی نے پروڈیوسر کے ٹوئٹ پر کہا کہ’رامیش تورانی چلیں  ساتھ ریس لگاتے ہیں۔ ‘ریس3′ کا حصہ بن کر اچھا لگ رہا ہے’

بوبی دیول کو سنیما اسکرین پر  آخری بار شریا س تلپڑے کی بحیثیت ہدایت کار ڈیبیو  فلم پوسٹر بوائز میں سنی دیول کے ہمراہ  دیکھا گیا تھا۔

ریس فرنچائیس کی شروع کی دو فلموں کے ہدایت کار عباس اور مستان تھے لیکن اس بار فرنچائس نے  تیسری فلم کیلئے  مشہور کوریوگرافر ‘ریمو ڈی سوذا’کو ہدایتکاری کے فرائض سونپیں ہیں۔

فلم آئندہ برس عید پر ریلیز کی جائے گی۔

بشکریہ:  زی نیوز


News Source

‘ریس 3 ‘کا حصہ بن کر خوش ہوں:بوبی دیول

loading...
شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں