Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

آرنلڈشوارٹزنگر، سِلویسٹراسٹیلون کو کس طرح بیوقوف بنایا کرتے تھے؟

فائل فوٹو

فائل فوٹو

حال میں اگرچہ آرنلڈ شیوارٹزنگر اور سلویسٹر اسٹیلون دی ایکسپینڈیبل اور اسکیپ پلین جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد اچھے دوست بن گئے ہیں لیکن ماضی میں دونوں ایک دوسرے کیلئے کچھ اچھا نہیں سوچتے تھے۔

دونوں بڑے ایکشن اسٹار بڑی اسکرین پر بہترین رول حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ مستقل مقابلے میں رہتے تھے اور سرِ فہرست رہنے کیلئے جو کرسکتے تھے، کرتےتھے۔

مثال کے طور پر جب شوارٹزنگر نے ایک انتہائی واہیات اسکرپٹ کیلئے اسٹیلون کو پھنسانے کا منصوبہ بنایاتھا۔ فلم ‘اسٹاپ: اور مائی مام وِل شوٹ’ کا خیال پہلے شوارٹزنگر کے پاس لے جایا گیا تھا، جنہوں نے یہ پراجیکٹ آگے بڑھا دیا۔

تاہم، پراجیکٹ آگے بڑھانے سے قبل انہوں نے اپنے حریف کو للچانے کیلئے جھوٹی دلچسپی کا اظہار کیا۔بالآخر اسٹیلون اس چال میں پھنسے اور جو ہوا وہ تاریخ ہے۔

ایک تقریب میں سوال و جواب کے دوران شوارٹزنگر نے کہانی کچھ ایسے سنائی

انہوں نے کہا کہ’ میں نے اسکرپٹ پڑھا، وہ بہت برا تھا۔ آپ جانتے ہیں میں نےکچھ ایسی فلمیں بھی کی ہیں جو کچرے کے ڈبے میں گئیں، صحیح؟ وہ بری تھیں۔ لیکن یہ واقعی بری تھی۔ یہ ہماری دشمنی کے وقت کی بات ہے، میں نے خود سے کہا کہ میں یہ بات پھیلانے جارہا ہوں کہ مجھے اس میں زبردست دلچسپی ہے۔

‘مجھے علم ہے  یہ چیز ہالی ووڈ میں کام کرتی ہے۔ میں نے پھر بڑی رقم کا مطالبہ کیا۔ تو انہوں نے کہا کہ چلویہ اسکرپٹ  سِلویسٹر کو دے دیتے ہیں، شاید ہم اُسے تھوڑی کم قیمت میں حاصل کرلیں۔

‘لہٰذا انہوں نے سِلویسٹر کو بتایا کہ شوارٹزنگر اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہ رہی پریس کلپنگز۔ اگر تم اِسے اُس سے چھیننا چاہتے ہو تو یہ دستیاب ہے۔’

‘اور اس نے قبول کرلیا۔ ایک ہفتے بعد میں سنا کہ سِلویسٹر وہ فلم سائن کر رہا ہے۔ اور میں نے کہاییس۔’

Muscle and Fitness بشکریہ


News Source

آرنلڈشوارٹزنگر، سِلویسٹراسٹیلون کو کس طرح بیوقوف بنایا کرتے تھے؟

loading...
شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں