Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

’تھور ریگنوروک‘ نے ’ونڈر ویمن‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

رواں ماہ تین نومبر کو ریلیز ہونے والی سپر ہیرو کامک ہولی وڈ ایکشن فلم ’تھور ریگنوروک‘ نے دنیا بھر سے 65 کروڑ ڈالرز (پاکستانی 65 ارب روپے سے زائد) کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

’تھور ریگنوروک‘ نے پہلے ہی 2 دن میں 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمائی کرکے کئی فلموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی تھی۔

’تھور ریگنوروک‘ نے ریلیز سے اب تک اتنے زیادہ پیسے کمائے ہیں کہ ماضی میں اس سیریز کی آنے والی دونوں فلموں یعنی ’تھور‘ اور ’تھور دی ڈارک ورلڈ‘ کی مجموعی کمائی سے بھی زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم ’تھور‘ کو 2011 میں ریلیز کیا گیا تھا، اور اس نے مجموعی طور پر44 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمائے تھے، جب کہ اسی سیریز کی دوسری فلم ’تھور دی ڈارک ورلڈ‘ کو 2013 میں ریلیز کیا تھا، اور اس نے مجموعی طور پر 64 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بٹورے تھے۔

سیریز کی تیسری فلم نے اپنے پہلے ہی 10 دن میں 65 کروڑ ڈالر کماکر جہاں نیا ریکاڈ بنایا، وہیں اس فلم نے رواں برس دھوم مچانے والی ’ونڈر ویمن‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ورائٹی کے مطابق ’ونڈر ویمن‘ نے دنیا بھر سے مجموعی طور پر 40 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمائے تھے۔

’تھور ریگنوروک‘ 65 کروڑ ڈالر کمانے کے بعد 2017 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 9 بڑی فلموں میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’تھور ریگنوروک‘ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

’تھور ریگنوروک‘ نے سب سے زیادہ چین میں پیسے بٹورے، جب کہ دوسرے نمبر پر برطانیہ، تیسرے نمبر پر جنوبی کوریا اور چوتھے نمبر پر برازیل میں پیسے کمائے۔

’تھور ریگنوروک‘ نے بھارت میں بھی ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے کئی بولی وڈ فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

خیال رہے کہ ’تھور ریگنوروک‘ تھور سیریز کی تیسری جب کہ مارویل انٹرٹینمینٹ کی کومک سپر ہیرو کہانی پر مبنی 17 ویں فلم ہے۔

مزید پڑھیں: ’تھور ریگنوروک‘ کی نمائش سے 3 ماہ قبل ٹکٹ کی فروخت

ڈائریکٹر ٹیکا ویٹیٹی کی اس سپر پیرو فلم میں بھی کرس ہیمس ورتھ ’تھور‘ کے روپ میں ایکشن کرتے نظر آتے ہیں۔

پروڈیوسر کیون فیگی کی اس فلم کی دیگر کاسٹ میں ٹوم ہڈلسٹن، کیٹ بلینشٹ، ایڈریس ایلبا، جیف گولڈبلم اور ٹیسا تھومپسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔


News Source

’تھور ریگنوروک‘ نے ’ونڈر ویمن‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں