Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ورون دھون بھی پدماوتی کی حمایت میں میدان میں

File Photo

File Photo

بولی وڈ اسٹار ورون دھون بھی پدماوتی کی حمایت میں میدان میں کود پڑے ۔ ورون دھون نے سنجے لیلہ بھنسالی اور دپیکا کو دھمکانے والے بیانات کے بعد حیرت کا اظہار کیا تھا ۔ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دپیکا اور سنجے کیخلاف بیانات احتجاجی نہیں بلکہ دھمکانے والے ہیں۔ اگر اسہی طرح کے بیانات کسی اہم کاروباری شخصیت یا پھر کسی کھلاڑی کے خلاف دیئے جاتے تو نہ جانے کیا ہوچکا ہوتا۔

پہلے انتہاپسند تنظیم کے رہنماوں کی جانب سے دپیکا کا سر کاٹنے کے عوض پانچ کروڑ انعام کا اعلان کیا گیا جبکہ بی جے پی کے اہنما کی جانب سے اس حوالے سے نہ صرف دس کروڑ روپے انعام کا اعلان بلکہ ایسا کرنے والوں کی فیملی کی دیکھ بھال کے اعلانات بھی کیے گئے تھے ۔

تاہم اب ورون کی جانب سے فلم پدماوتی کی کاسٹ کی حمایت میں ٹوئیٹر پر یہ بیان دیا گیا تھا جس کے بعد صارف کی جانب سے ان کو تمسخر اور غصے کا نشانہ بھی بنانے کی کوشش کی گئی تاہم ورون نے نہایت ہی بہتر انداز میں نہ صرف اسکا سامنا کیا بلکہ اسکو خاموش بھی کرادیا۔

فلم پدماوتی میں شاہد کپور ، دپیکا اور رنویر سنگھ نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اگرچہ کہ یہ فلم یکم دسمبر کو ریلیز ہونی تھی تاہم اب اسکی ریلیز مختصر وقفے کیلئے روک دی گئی ہے اور جلد اسکی نمائش کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔

Courtesy: zeenews.com


News Source

ورون دھون بھی پدماوتی کی حمایت میں میدان میں

loading...
شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں