Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

عائشہ عمر، نیویارک فیشن ویک میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی

معروف ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر عالمی سطح پر مشہور ’نیویارک فیشن ویک‘ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں۔

خیال رہے کہ نیویارک فیشن ویک کا شمار دنیا کے چند بڑے فیشن ویکز میں ہوتا ہے، جس میں عالمی سطح کے تمام بڑے برانڈز اپنی مصنوعات پیش کرتے ہیں۔

عائشہ عمر کو بھی ایک عالمی میک اپ برانڈ ’مے بی لائن‘ نے فیشن ویک میں مدعو کیا تھا۔

عائشہ عمر میک اپ برانڈ ’مے بی لائن‘ کی پاکستان میں نمائندہ و سفیر ہیں۔

’مے بی لائن‘ میک اپ برانڈ نے عائشہ عمر سمیت دنیا کے تمام ممالک میں موجود اپنے نمائندوں و سفیروں کو نیویارک فیشن ویک میں مدعو کیا تھا۔

عائشہ عمر نے نیویارک فیشن ویک میں معروف سپر ماڈل ’گیگی حدید‘ سے بھی ملاقات کی۔

گیگی حدید میک اپ برانڈ ’مے بی لائن‘ کی گلوبل نمائندہ و سفیر ہیں، جنہوں نے فیشن ویک کے دوران متعدد ممالک سے آنے والی اپنی کمپنی کی دیگر نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

عائشہ عمر نے گیگی حدید کے علاوہ بھی دیگر ماڈلز سے ملاقاتیں کیں۔

تمام تصاویر: بشکریہ عائشہ عمر انسٹاگرام


News Source

عائشہ عمر، نیویارک فیشن ویک میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی

شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں