Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

سری دیوی کی زندگی پرڈاکیومینٹری فلم بنے گی

گزشتہ ماہ دبئی کے معروف ہوٹل میں نہانے کے دوران پانی کے ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہونے والی اداکارہ سری دیوی کی زندگی پر ڈاکیومینٹری فلم بنائی جائے گی۔

54 سالہ اداکارہ کی زندگی اور فلمی کیریئر پر بننے والی ڈاکیومینٹری کو ان کے شوہر فلم پروڈیوسر بونی کپور ہی پروڈیوس کریں گے۔

خیال رہے کہ سری دیوی 24 فروری کو دبئی کے ہوٹل ایمیریٹس ٹاورز میں باتھ ٹب میں نہانے کے دوران ہلاک ہوگئی تھیں۔

ابتدائی طور کہا گیا تھا کہ ان کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے، تاہم 26 فروری کو دبئی پولیس کی جانب سے جاری اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کی موت کو حادثہ قرار دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ نہانے کے دوران باتھ ٹب میں بے ہوش ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہوٹل میں سری دیوی کے ساتھ آخری 15 منٹ میں کیا ہوا؟
سری دیوی اپنی بیٹیوں جھانوی اور خوشی اور شوہر کے ساتھ—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے نہانے سے قبل شراب نوشی کر رکھی تھی، جس وجہ سے وہ نہانے کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں۔

دبئی پولیس نے اداکارہ کی موت کی 3 دن تک تحقیقات کرنے کے بعد ان کی موت کو حادثہ قرار دے کر تحقیقات بند کردی تھی۔

اداکارہ کی آخری رسومات 28 فروری کو ممبئی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔

—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

اداکارہ کی موت کے ڈیڑھ ہفتے بعد اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ان کے شوہر ان کی زندگی پر مکمل ڈاکیومینٹری بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق سری دیوی کی موت کے ڈیڑھ ہفتے بعد بونی کپور نے اپنے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں سے بات چیت کرنا شروع کردی ہے اور خیال ظاہر کیا ہے کہ وہ اہلیہ کی زندگی پر ڈاکیومینٹری بنائیں گے۔

بونی کپور کے قریبی ذرائع کے مطابق سری دیوی کی زندگی پر بنائی جانے والی ڈاکیومینٹری کی ہدایات شیکھر کپور دیں گے، جب کہ اس میں اداکارہ کی نایاب تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سری دیوی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
موت سے 4 دن قبل اداکارہ کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر

ذرائع کے مطابق سری دیوی کی زندگی پر بنائی جانے والی ڈاکیومینٹری میں ان کی ابتدائی زندگی سے لے کر اب تک کے حالات کو دکھایا جائے گا۔

ڈاکیومینٹری میں فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں، اداکاراؤں، ہدایت کاروں و فلم پروڈیوسرز کے علاوہ ان افراد کے تاثرات بھی شامل کیے جائیں گے، جو اداکارہ کے قریب رہے ہیں۔

ڈاکیومینٹری میں شوبز انڈسٹری کے علاوہ بھی دیگر شعبوں کے افراد کے تاثرات کو ان کی اپنی آوازوں میں شامل کیا جائے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ڈاکیومینٹری پر کب کام شروع کیا جائے گا اور اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا۔

تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک اسے ریلیز کردیا جائے گا۔

اداکارہ بڑی بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ—فوٹو: انسٹاگرام


News Source

سری دیوی کی زندگی پرڈاکیومینٹری فلم بنے گی

loading...
شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں