Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

اس ہارر فلم کو پورا دیکھنا کیا واقعی ممکن نہیں؟

اگر تو آپ ہارر فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ اسپین میں بننے والی فلم ‘ ویرونیسا’ کو مکمل دیکھنے کی ہمت نہ کرسکے، کم از کم ہزاروں افراد نے تو کچھ ایسا ہی کیا ہے۔

نیٹ فلیکس پر گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی اس ہسپانوی ہارر فلم نے تہلکہ مچایا ہوا ہے جسے انتہائی خوفناک فلم قرار دیا گیا ہے اور بیشتر افراد اسے پورا دیکھنے کی ہمت بھی نہیں کرسکے۔

مزید پڑھیں : 2017 کی 10 بہترین ہولی وڈ ہارر فلمیں

انٹرنیٹ پر فلموں کی ریویو سائٹ روٹن ٹماٹوز پر اسے 100 فیصد ریٹنگ دی گئی ہے اور ناظرین اس کو دیکھ دیکھ کر پاگل ہورہے ہیں۔

اس فلم کی نیٹ فلیکس پر ریلیز کے بعد متعدد افراد نے ٹوئٹر پر پوسٹس کرکے دیگر لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ دیکھنے سے پہلے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ یہ اتنی خوفناک ہے کہ پوری دیکھنے کی ہمت کرنا مشکل ہے۔

اسکرین شاٹ

ایک صارف نے لکھا جب میں نے اس فلم کو دیکھنا شروع کیا مگر درمیان میں جب عفریت گھومنے لگا تو میں اتنا خوفزدہ ہوگیا کہ اسے بند کردیا۔

اس فلم کی ہدایات پیسو پلزا نے دی ہیں اور یہ 1992 میں ایک لڑکی کے قتل کے حل نہ ہونے والے معمے کے سچے واقعے پر مبنی ہے جس میں ایک لڑکی ویرونیسا اپنی سہلیوں کے ساتھ ایک مردہ دوست کی روح بلانے کی کوشش کرتے ہیں مگر ان کا رابطہ ویرونیسا کے مرحوم والد سے ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خون جما دینے والی 10 ہارر فلمیں

اس فلم کو گزشتہ سال ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سب سے پہلے اسکریننگ کے لیے پیش کیا گیا تھا اور اس کے دل دہلا دینے والے میوزک اور ساﺅنڈ ایفیکٹس کے ساتھ ویژول ایفیکٹس نے لوگوں کو دہشت زدہ کردیا تھا۔

اسکرین شاٹ

یہ فلم اسٹیفنا لزارو نامی لڑکی کی زندگی پر بنائی گئی ہے جو اوجا بورڈ استعمال کرتے ہوئے پراسرار طریقے سے ہلاک ہوگئی تھی اور پولیس تفتیش میں ناکام رہی تھی۔

اس فلم کو ناقدین کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے۔


News Source

اس ہارر فلم کو پورا دیکھنا کیا واقعی ممکن نہیں؟

شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں