Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

جان سینا نے مداحوں کو دنگ کردیا

جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں جن کے چاہنے والوں کی تعداد پاکستان میں بھی کم نہیں مگر آج کل وہ ریسلنگ کیرئیر کو لے کر کافی مایوس نظر آتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ وہ ریسل مینیا میں جگہ بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں مگر گزشتہ دنوں ان کی ایسی ویڈیو سامنے آئی جو چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہے۔

جان سینا کا یہ نیا روپ دیکھ کر ان کے مداح دنگ رہ گئے۔

مزید پڑھیں : جان سینا کے بارے میں 10 دلچسپ حقائق

درحقیقت جان سینا نے ایک رئیلٹی ٹی وی شو میں شرکت کی تھی اور اس کے لیے انہوں نے نوجوان لڑکی کا بہروپ بدلا تھا۔

جان سینا کا بہروپ واقعی چونکا بلکہ دنگ کردینے والا تھا جس نے لوگوں کو بے اختیار مسکرانے پر مجبور کردیا۔

اس بہروپ بدلنے کے مقابلے میں جان سینا واضح طور پر کامیاب نظر آئے جنھوں نے لڑکی کا روپ بہترین انداز سے نبھایا۔

یہ بھی پڑھیں : جان سینا نے اپنے مستقبل کے منصوبے واضح کردیئے

یوٹیوب پر ریلیز کی جانے والی یہ ویڈیو آپ نیچے جاکر دیکھ سکتے ہیں اور آپ کو جان سینا کو دیکھ کر واقعی یقین نہیں آئے گا۔

واضح رہے کہ جان سینا 16 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت کر سابق ریسلر رک فلیئر کا سب سے زیادہ چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز برابر کرچکے ہیں اور انہیں یہ ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید ایک اور ٹائٹل کی ضرورت ہے۔


News Source

جان سینا نے مداحوں کو دنگ کردیا

شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں