Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

بولی وڈ سُپر اسٹارز کا بھکاریوں کے ساتھ رویہ

4

اس بات سے تو ہم سب ہی واقف ہیں کہ پاکستان اور بھارت میں غربت کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورا ہے جس کے باعث بھکاریوں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم جب بھی کہیں باہر جاتے ہیں تو کسی نہ کسی بھکاری سے سامنا ضرور ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ جب بولی وڈ سپر اسٹارز کا سامنا بھکاریوں سے ہوتا ہے تو ان کا ردعمل کیسا ہوتا ہے۔

٭ شاہ رخ خان

Shahrukh Khan.

ایک بار جب کسی بھکاری نے شاہ رخ خان سے کھانا مانگا تو انہوں نے نہ صرف اس لے لئے کھانا آرڈر کیا، بلکہ سر پر ہاتھ رکھ کر دعا بھی دی۔

٭ لولیا وینچر

Iulia Vantur.

لولیا کے بارے میں یہ افواہیں موجود ہیں کہ وہ بھی اپنے بوائے فرینڈ سلمان خان کی طرح بہت رحم دل ہیں۔ ایک بار جب وہ سلمان خان کے ساتھ کہیں باہر موجود تھیں تو ان سے ایک بھکاری نے کھانا مانگا، جس پر انہوں نے نہ صرف بھکاری کو کھانے کے لئے پیسے دیئے بلکہ اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

٭ زاید خان

 Zayed Khan.

زاید خان جب فردین خان کی برتھ ڈے پارٹی میں شرکت کے لئے جارہے تھے تو راستے میں ان کی گاڑی کو کچی آبادی میں رہنے والے کچھ بچوں نے گھیرلیا۔ جس پر انہوں نے فوری طور پر گاڑی سے اُتر کر ایک بچے کو گود میں لے لیا اور اسے بوسہ بھی دیا۔

٭ سلمان خان

Salman Khan.

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ سلمان خان کتنے رحم دل ہیں۔ ایک بار جب سلمان خان کسی ریسٹورنٹ سے کھانا کھا کر باہر نکلے تو انہوں نے کچھ بچوں کو کتابیں اور غبارے بیچتے ہوئے دیکھا۔ سلمان خان نے ان بچوں سے ہاتھ ملایا، انہیں گلے لگایا اور ان کے لئے عطیہ بھی دیا۔

٭ ملائکہ اروڑا

Malaika Arora.

ملائکہ جب ایک ریسٹورنٹ سے کھانا کھا کر باہر آرہی تھیں تو ایک عمر رسیدہ خاتون نے ان سے پیسے مانگے، جس پر انہوں نے دوٹوک جواب دیا کہ میرے پاس بیگ نہیں ہے۔

٭ فاطمہ ثناء شیخ اور سنیا ملہوترا

Fatima Sana Sheikh and Sanya Malhotra.

فاطمہ ثناء شیخ اور سنیا ملہوترا دونوں ہی بولی وڈ کے ابھرتے ہوتے ستارے ہیں۔ سپر ہٹ فلم دنگل کے بعد ان کی فین فالوونگ میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایک بار جب یہ دونوں اداکارائیں فوڈ اسٹریٹ کے سامنے چل رہی تھیں تو کچھ بچے جو ان کے مداح تھے ان سے ملنے آگئے۔ اس پر ان دونوں نے انتہائی عاجزی اور رحم دلی کے ساتھ بچوں سے بات کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

بشکریہ : laughingcolours


News Source

بولی وڈ سُپر اسٹارز کا بھکاریوں کے ساتھ رویہ

شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں