Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

اصل زندگی کا ہیرو آن سکرین ہیرو بن جائے

اصل زندگی کا ہیرو آن سکرین ہیرو بن جائے

اداکارہ عروہ، موسیقار فرحان سعیدتصویر کے کاپی رائٹ
PNJ Team

Image caption

اداکارہ عروہ اپنے شوہر موسیقار فرحان سعید کے ساتھ یہاں دیکھی جا سکتی ہیں

پاکستان میں عید الاضحی کے موقعے پر دو پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئیں، ملٹی سٹار کامیڈی فلم ‘نامعلوم افراد ٹو’ اور رومانوی فلم ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’۔ ان دونوں فلموں میں ایک ہی بات مشترک تھی، اداکارہ عروہ حسین۔

لولی وڈ میں جہاں گنی چنی فلمیں بنتی ہیں، وہاں ایک ہی اداکارہ کی ایک ساتھ دو فلمیں ریلیز ہونا خاصا دلچسپ ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے عروہ نے ان دونوں فلموں میں سے اپنی ذاتی پسند بتائی۔

‘تشہیر تو میں دونوں فلموں کی کر رہی ہوں۔ بڑا مشکل سوال ہے کہ ان دونوں میں سے میں کونسی فلم چنوں گی لیکن اگر میں ایمانداری سے بتاؤں تو میں جس طرح کی انسان ہوں، مجھے رومانوی فلمیں دیکھنا، خوبصورت گانے اور رنگ زیادہ پسند ہیں۔ تو اس لحاظ سے میرے دل کے زیادہ قریب ہے فلم ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’۔’

٭ کلچر کلیش ، مردانگی اور پاکستانی سنیما کی نئی ہِٹ

٭ اچھا، آپکو بھی نہیں معلوم؟

فلمیں تو بہت آفر ہوتی ہیں تو آخر عروہ کیسے چنتی ہیں اپنے رول؟ اس کے جواب میں انھوں نے کہا: ‘جب مجھے کوئی رول آفر ہوتا ہے تو میں سکرپٹ پڑھنےکے بعد دل سے فیصلہ کرتی ہوں۔ اگر مجھے صحیح فیلنگ آ رہی ہو اور مجھے لگ رہا ہو کہ میرا دل چاہ رہا ہے تو میں فلم کر لیتی ہوں۔ کوئی طے طریقہ کار نہیں۔’

عروہ کی شادی کے ملبوسات ہو یا ان کی بہن ماورہ کے فیشن شوٹ، ان دونوں بہنوں کے فیشن کے بہت چرچے ہیں۔ البتہ عروہ کہتی ہیں کہ انکا کوئی خاص سٹائل نہیں ہے۔ وہ وہے پہنتی ہیں جو دل کو اچھا لگے۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Punjab Nahin Jaongi

Image caption

عروہ بتاتی ہیں کہ انھیں رومانوی فلم زیادہ پسند ہے

‘میں فیشن کے معاملے میں بہت سست ہوں، وہی کپڑے چنتی ہوں جو آرام دہ ہوں۔ عام طور پر میں ایک نیلی جینز اور ٹی شرٹ یا پھر ایک سفید کرتے میں کہیں بھی جا سکتی ہوں۔ تو مجھے لگتا ہے یہی میری سٹائل سٹیٹمنٹ ہے۔ ماورہ کی فیشن سینس بہت اچھی ہے اور وہ اکثر کپڑے سلیکٹ کرنے میں میری مدد کرتی ہے۔’

دسمبر سنہ 2016 میں عروہ حسین موسیقار فرحان سعید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد زندگی میں کچھ خاص بدلاؤ نہیں آیا۔

‘فرحان اور میں شوبز میں تو ہیں لیکن شادی کے بعد کچھ خاص نہیں بدلا۔ کام اور ذاتی زندگی اپنی جگہ الگ الگ چل رہی ہیں۔ ابھی تو صحیح سے احساس بھی نہیں ہوا کہ میری شادی ہو گئی ہے۔ ہاں البتہ زندگی اس طرح سے ضرور بدل گئی ہے کہ ایک سپورٹ حاصل ہو گئی ہے۔ وہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور میں ان کی۔ تو اس طرح مجھے طاقت ملی ہے فرحان کی موجودگی سے۔’

تصویر کے کاپی رائٹ
Punjab Nahin Jaongi

Image caption

عروہ نے بتایا کہ ان کی آنے والی فلم رنگریزا ہے

مستقبل میں فرحان کے ساتھ کام کرنے کے خواہش رکھنے والی عروہ حسین کا کہنا کہ بڑی سکرین پر ایسا پراجیکٹ ملنا ایک خواب سا ہے۔ ‘پہلے میں فرحان کے ساتھ ان کی دو میوزک وڈیوز میں کام کر چکی ہوں۔ وہ ہم دونوں کی لیے بہت دلچسپ تھا اور دیکھنے والوں کی لیے بھی۔ فرحان کے ساتھ بڑے پردے پر کام کرنا ایک خواب کی طرح ہے۔ میری تو خواہش ہے کہ میری اصل زندگی کا ہیرو میرا آن سکرین ہیرو بن جائے۔’

دلچسپ بات یہ ہے کہ دو ستمبر کو عروہ حسین کی ریلیز ہونے والی فلم ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’ میں بھی فرحان سعید نے کام کیا ہے لیکن پردہ کے پیچھے۔

عروہ نے بتایا: ‘فرحان کا فلم میں ایک گانا ہے، رب راکھا۔ ایک دن فرحان اپنے گانے پر کام کر رہے تھے تو یوں ہی ندیم بیگ اور ہمایوں سعید نے سنا تو انھیں بہت پسند آیا۔ ان کو لگا کہ یہ گانا فلم کا حصہ ضرور ہونا چاہیے تو پھر اس گانے کو فلم کے حساب سے ڈھالا گیا۔ رب راکھا کی میوزک ویڈیو میں فرحان اور میں ہیں لیکن فلم میں ساتھ نہیں ہیں۔ لیکن ان کی آواز تو ہے۔’

تصویر کے کاپی رائٹ
Punjab Nahin Jaongi

Image caption

عروہ نے بتایا کہ اپنے شوہر فرحان سعید کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب ہے

عروہ حسین کا کہنا ہے کہ فلم ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’ ایک پرفیکٹ مصالحہ فلم ہے جس کی طاقت ہے اس کی کہانی اور ڈائیلاگ ہیں۔ ‘اس دنیا میں بہت سی کہانیاں ہیں لیکن یہ ایک ایسی کہانی ہے جس کو بہت مختلف طریقے سے دکھایا گیا ہے۔ خلیل الرحمان قمر نے فلم کے ڈائیلاگ بہت خوبصورت لکھے ہیں، تو دیکھنے والوں کو ہماری زبان اردو سے ایک بار پھر پیار ہو جائے۔’

مستقبل کے پراجیکٹس کے حوالے سے عروہ کا کہنا تھا کہ ابھی وہ کسی ڈرامے پر کام نہیں کر رہی، فی الحال ان کا فوکس فلمیں ہیں۔ ‘میں ایسا مانتی ہوں کے فلم کر کے اسے چھوڑنا نہیں چاہیے، صحیح سے اس کی تشہیر کرنی چاہیے۔’

انھوں نے کہا: ‘میری اگلی فلم ہے ‘رنگریزا’، جس میں میرے ساتھ بلال اشرف اور گوہررشید ہیں۔ فلم اکیس دسمبر کو ریلیز ہو گی اور اس پر ہم نے ایک سال تک بہت محنت کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ لوگوں کو یہ فلم ضرور پسند آئے گی۔’

loading...
شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں