Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

کنگنا کو سیف اور شاہد کے ساتھ کام کرنے پر فخر

[ad_1]


اداکارہ نے فلم کے ہدایتکار’وشال بھردواج‘ کی ہدایتکاری بھی خوب تعریف کی ہے: فوٹو: فائل

اداکارہ نے فلم کے ہدایتکار’وشال بھردواج‘ کی ہدایتکاری بھی خوب تعریف کی ہے: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت جس طرح کسی پر تنقید کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتی ہیں بالکل اسی طرح جب کسی کی تعریف کرنے پر آجائیں تو وہ بھی دل کھول کر ہی کرتی ہیں اور اب اداکارہ فلم ’رنگون‘ میں اداکار سیف علی خان اور شاہد کپورکے ساتھ کام کرکے فخرمحسوس کرنے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نئی آنے والی فلم ’رنگون‘ میں اداکارشاہد کپوراورچھوٹے نواب اوراداکار سیف علی خان کے ہمراہ اداکاری کرتی نظرآئیں، فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے جو رواں ماہ 24 فروری کو سینما گھروں کی زینت بھی بنے گی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کنگنا نے اپنے یوگا گرو کو تحفے میں ’’2 کروڑ‘‘ کا گھر دے دیا

اداکارہ سے شاہد کپوراوراداکارسیف علی خان کے ساتھ فلم میں کام کے تجربے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سیف اورشاہد دونوں ہی بہترین اورناقابل یقین اداکارہیں جنہوں نے فلم میں اپنے اپنے کرداروں کو بہترین اندازمیں نبھایا ہے۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ دونوں ہی اداکاروں نے فلم میں شانداراداکاری کی ہے جن کے ساتھ مجھے کام کرکے فخر محسوس ہوتا ہے جب کہ اداکارہ نے فلم کے ہدایتکار’وشال بھردواج‘ کی ہدایتکاری بھی خوب تعریف کی ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں:  2017 میں شادی کرلوں گی 

اداکارہ کا فلم میں اپنے کردارکے حوالے سے کہنا تھا کہ جس طرح اصل زندگی میں وہ بہت بہادراوربے باک ہیں بالکل اسی طرح فلم میں ان کا کرداربھی ایک بہادرلڑکی کا ہی ہے اورانہیں ایسا لگتا ہے یہ کرداران کے پاس خود چل کرآیا ہو۔

[ad_2]

تبصرہ کریں