Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

صبا قمر اور زاہد احمد عید کے لیے اکھٹے

اس عید پر پاکستان کی بہت سی ٹیلی فلمز ریلیز ہونے جارہی ہیں، ان میں سے ایک صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم بھی ہے۔

اس فلم کی کہانی رومانوی اور کامیڈی ہوگی، جس میں بہت سے ٹوسٹ دکھائے جائیں گے۔

ٹیلی فلم کا نام کبھی ’دل کی ایسی کی تیسی‘ بتایا گیا، تو بعدازاں اس کا نام ’نیکی کر ڈوب مر‘ سامنے آیا، تاہم اب ہمیں اس کا فائنل نام پتا لگ چکا ہے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے ٹیلی فلم کے ہدایت کار فہیم برنی نے بتایا کہ اس فلم کا نام ’دل دیاں گلاں‘ رکھا گیا ہے۔

اس فلم کی کہانی ایک نوجوان خوش مزاج لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جس کا کردار صبا قمر ادا کررہی ہیں، صبا قمر والدین کی مرضی سے شادی کرنے کے خلاف گھر سے بھاگ جاتی ہیں اور بعدازاں ان کی ملاقات زاہد احمد سے ہوتی ہے، جو آگے جاکر ایک دوسرے کو پسند کرنے لگتے ہیں۔

رومانوی کامیڈی ٹیلی فلم میں صبا قمر اور زاہد احمد کے ساتھ ارسلان مغل، سیفی حسن، دردانہ بٹ، راجو جمیل بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کی کہانی عتیق احمد نے تحریر کی ہے۔

ٹیلی فلم دل دیاں گلاں ہم ٹی وی پر عید کے پہلے روز نشر ہوگی۔


News Source

صبا قمر اور زاہد احمد عید کے لیے اکھٹے

شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں