Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

بگ باس سے شہرت پانے والے اداکار شرمناک الزام میں گرفتار

arman

بھارت کے سب سے متنازعہ ریالٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ارمان کوہلی اپنی دوست پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار ارمان کوہلی جنہوں نے بگ باس سے شہرت حاصل کی تھی انہیں اپنی ہی دوست پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش سے یہ بات پتا چلی ہے کہ ارمان کوہلی نے اپنی دوست نیرو رندھاوا پر پیسوں کے معاملے پر تشدد کیا۔

تشدد کے باعث نیرو کے سر پر 15 ٹانکے لگے ہیں تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے ارمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

واضح رہے ارمان کوہلی اور نیرو رندھاوا سنہ 2015 سے دوست ہیں۔


News Source

بگ باس سے شہرت پانے والے اداکار شرمناک الزام میں گرفتار

شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں