Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

صلح ہونے کے بعد وینا اور اسد کا ایک ساتھ یوم پاکستان پر گانا – Entertainment

[ad_1]

پاکستانی ماڈل و اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے درمیان علیحدگی، پھر صلح کی خبریں کئی روز سے میڈیا میں گردش کر رہی تھیں، اب ان دونوں نے یوم پاکستان کے روز وطن عزیز کے لیے ایک ساتھ گایا ہوا گانا بھی ریلیز کردیا۔

وینا ملک نے 23 مارچ کی مناسبت سے یہ گانا اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس کی گلوکاری خود انہوں نے اور ان کے شوہر اسد خٹک نے کی۔

‘یہ تیرا پاکستان ہے’ نامی گانے میں پاکستان کے کئی شہروں کی خوبصورتی اور یہاں کی یادگاروں کو دکھایا گیا، ساتھ ساتھ پاکستان کے باصلاحیت افراد اور ان کی شاندار کارکردگی کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لے لی

گانے میں عبد الستار ایدھی سمیت کئی ایسی شخصیات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا، جنہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا اور جو اب ہمارے درمیان موجود نہیں۔

اس گانے کے ذریعے پاکستانی عوام کو پیغام دیا گیا کہ ‘یہ سب کا پاکستان ہے اور یہ سب کی پہچان ہے’۔

اگر وینا ملک اور اسد خٹک کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی جائے تو 11 مارچ کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لے لی ہے جبکہ ان کے وکیل نے کہا تھا کہ ‘شادی کے بعد وقت کے ساتھ ساتھ اسد خٹک کا رویہ بدلتا گیا اور وہ ایک پیچیدہ سے انسان بن گئے، جس کے نظریات کچھ منفی تھے’۔

چند روز بعد معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ثالثی پر وینا ملک نے اسد خٹک سے صلح کرنے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔

یہ بھی پٖڑھیں: ‘وینا اور اسد کے درمیان بعض معاملات پر صلح’

جس کے بعد جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے درمیان بعض معاملات پر صلح کروادی تھی۔

یاد رہے کہ اسد خٹک اور وینا کی شادی 25 دسمبر 2013 کو ہوئی تھی، ان کے دو بچے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز سنہ 2000 میں کیا تھا، جس کے بعد وہ متعدد پاکستانی فلموں اور ٹی وی پروگرامز میں نظر آئیں۔

ہندوستان منتقل ہونے کے بعد وینا نے کئی کامیاب فلموں جیسے ‘دال میں کچھ کالا’، ‘زندگی 50-50’ اور ‘سپر ماڈل’ وغیرہ میں کام کیا۔

وینا انڈین رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔

[ad_2]

تبصرہ کریں