Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

سوناکشی کی ‘نور’ کا گانا ریلیز – Entertainment



بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا بہت جلد پاکستانی ناول نگار صبا امتیاز کے ناول ‘کراچی یو آر کلنگ می’ پر بننے والی بولی وڈ فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جس کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا۔

‘گلابی’ نامی اس گانے میں سوناکشی سنہا ایک پارٹی میں بھرپور انجوائے کرتی نظر آئیں، جو اپنی روزانہ کی نارمل زندگی سے تھک چکی ہیں۔

خیال رہے کہ اس فلم کا گانا ‘گلابی’ ایک پرانے بولی وڈ گانے ‘گلابی آنکھیں’ سے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ’کراچی یو آر کلنگ می‘ صبا امتیاز کا پہلا ناول ہے جو 2014 میں شائع ہوا تھا۔ اس ناول کی مرکزی کردار عائشہ نامی ایک صحافی ہے جو کراچی میں رہتی ہے اور ایک انگریزی اخبار میں ملازمت کرتی ہے۔

سنہل سپی کی ہدایت میں بننے والی فلم ممبئی میں مقیم 20 سالہ صحافی نور روئے چوہدری پر بنائی جارہی ہے جس میں سوناکشی مرکزی کردار کرتی نظر آئیں گی۔

فلم ‘نور’ رواں سال 21 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کیا گیا جسے مداحوں کی خوب داد وصول ہوئی۔

تبصرہ کریں