Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

عامر خان نے رانی مکھرجی کو ‘بڈھی’ کہہ دیا

11

عامر خان نے فلم ‘ہچکی’ دیکھنے کے بعد اداکارہ رانی مکھرجی کو بڈھی کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کو رانی مکھرجی کا قریبی دوست مانا جاتا ہے تاہم انہوں نے رانی کی فلم ‘ہچکی’ دیکھ کر انہیں بڈھی کہہ دیا۔

رانی مکھرجی کا شمار بولی وڈ کی ان کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے انڈسٹری کو کئی سپر ہِٹ فلموں سے نوازا۔ کچھ سال قبل شادی کے بعد انہوں نے گلیمر کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم تقریباً 4 سال کے عرصے بعد وہ فلم ‘ہچکی’ کے ذریعے دوبارہ بڑے پردے پر دیکھی گئیں، یہ فلم کامیاب ہی۔

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ میری فلم ‘ہچکی’ دیکھنے کے بعد بہت سے فنکاروں کی جانب سے پذیرائی ملی۔

کرن جوہر نے مجھے کہا کہ میں نے اس فلم میں باصلاحیت اور تجربہ کار اداکارہ کی طرح کام کیا اور معروف شاعر و مصنف جاوید اختر کو فلم ‘ہچکی’ میں میری اداکاری فلم ‘بلیک’ سے بھی زیادہ پسند آئی۔

رانی مکھرجی نے انکشاف کیا کہ ‘ہچکی’ میں میری اداکاری دیکھنے کے بعد عامر خان نے بھی مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں فلم میں خوبصورت بڈھی لگ رہی ہوں کیوں کہ میں نے فلم کے اختتامی حصے میں بوڑھی عورت کا کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کو ریلیز ہونی والی فلم ‘ہچکی’ کو سماجی موضوع اور رانی مکھرجی کی خوبصورت اداکاری کی وجہ سے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جب کہ فلم اب تک دنیا بھر میں 76 کروڑ 54 لاکھ بھارتی روپوں کا بزنس کرچکی ہے۔


News Source

عامر خان نے رانی مکھرجی کو ‘بڈھی’ کہہ دیا

شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں