Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

پاکستانی فلم “کپتان“ پر دوبارہ کام کا آغاز کردیا گیا

تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ’کپتان ‘جو کئی سال پہلے بعض وجوہات کی بناءپر اچانک التواءکا شکار ہوگئی تھی۔

اس پر دوبارہ کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور اسے نئے سال کے وسط تک جون میں ریلیز کردیا جائےگا ۔یہ فلم پانچ سال سے زیر تکمیل ہے ۔ فلم کپتان کے ہدایتکار فیصل امان خان ہیں۔ فلم میں عمران خان کا مرکزی رول اداکار و ماڈل عبدالمنان پر فارم کر رہے ہیں ۔مقبول اداکارہ اور ماڈل سعیدہ امتیاز ان کے مقابل ہیں۔ اس فلم کی وساطت سے ہی انہوں نے اپنے فنی کیئریر کا بھی آغاز کیا تھا۔فلم کے دیگر فنکاروں میں اداکارہ مہوش ناصر بھی شامل ہیں جو قبل ازیں ایک فلم میں بےنظیر کا کردار ادا کر چکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store


News Source

پاکستانی فلم “کپتان“ پر دوبارہ کام کا آغاز کردیا گیا

شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں