Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ویرات اور انوشکا کے مشترکہ اثاثے کتنے ملین ڈالر؟

virushka

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کتنے مالدار ہیں، یہ راز دنیا کے سامنے کھل گیا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک اندازے کے مطابق 35 ملین ڈالر جبکہ ان کی اہلیہ انوشکا شرما 60 ملین ڈالر کے اثاثے رکھتی ہیں۔ دونوں کی مشترکہ ملکیت 95 ملین امریکی ڈالر ہے جو دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ان دونوں کے مشترکہ اثاثے کچھ وقت میں وہ ایک ہزار کروڑ کے فیگر کو چھولیں گے۔ جی ہاں! ایک ہزار کروڑ کے فیگر کو۔۔

ویرات میچ فیس، آئی پی ایل اور کمرشل معاہدوں سے خوب پیسہ بٹورتے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ انوشکا شرما فلموں، اشتہارات اور سرمایہ کاری سے پیسے کماتی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق انوشکا فی فلم 10کروڑ اور برانڈز کی تشہیر سے 4 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں، اس کے علاوہ ریئل اسٹیٹ میں بھی 40 کروڑ کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

یاد رہے بھارتی کپتان 120 کروڑ روپے سالانہ آمدنی کے ساتھ دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں، وہ تقریباً 28 برانڈز کی تشہیر کرتے ہیں، جبکہ ٹینس ٹیم یو اے ای رائلز کے شریک مالک اور جمز کی چین چلاتے ہیں۔

یوں ویرات اور انوشکا کے اثاثے مشترکہ طور پر آسمانوں کو چھورہے ہیں اور کچھ وقت میں ہی وہ ہزار کروڑ کے فیگر کو پہنچ جائیں گے۔


News Source

ویرات اور انوشکا کے مشترکہ اثاثے کتنے ملین ڈالر؟

شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں