Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

افسردہ ہونے کی وجہ سے امیتابھ بچن کا سالگرہ منانے سے گریز

بولی وڈ بگ بی امیتابھ بچن کی آج 11 اکتوبر کو 76 برس کے ہوگئے، ان کی سالگرہ کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں مداح ان کے گھر کے باہر جمع ہوئے، جن سے اداکار نے ملاقات بھی کی۔

تاہم بولی وڈ کے شہنشاہ نے رواں سال اپنی سالگرہ کا جشن منانے سے انکار کردیا ہے، جس کی وجہ رواں سال ان کے خاندان میں ہونے والی اموات ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ رواں سال اپنی سالگرہ نہیں منائیں گے، جس کی ان کے رشتہ داروں کی اموات ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال 6 اگست کو امیتابھ بچن کے سمدھی راجن نندا (بیٹی شویتا بچن نندا کے سسر) کا انتقال ہوا تھا، جس کے بعد رواں ماہ یکم اکتوبر کو شویتا نندا کی ساس ریتو نندا کی والدہ کرشنہ راج کپور کا انتقال ہوا۔

مزید پڑھیں: بھارتی سینما کے شومین راج کپور کی اہلیہ کرشنا انتقال کرگئیں

ان دونوں اموات کے بعد امیتابھ بچن کافی افسردہ ہوئے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس سال اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اداکار ہر سال 11 اکتوبر کا شاندار جشن کے ساتھ اپنی سالگرہ مناتے آرہے ہیں۔

امیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر اداکار رام چرن نے ان کی تیلگو فلم ’سائے را نریسمہا‘ میں امیتابھ بچن کا لک بھی شیئر کیا۔

بولی وڈ فلموں کی بات کی جائے تو امیتابھ بچن اس وقت اپنی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

اس فلم میں وہ پہلی مرتبہ اداکار عامر خان کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

اس کے علاوہ وہ ہدایت کار آیان مکھرجی کی فلم ’براہمسٹرا‘ کی شوٹنگ کررہے ہیں، جس میں وہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ موجود ہوں گے۔


News Source

افسردہ ہونے کی وجہ سے امیتابھ بچن کا سالگرہ منانے سے گریز

شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں