Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

معروف اداکار نے ایشوریا کے ساتھ رومانس کی بھاری شرط رکھ دی

معروف اداکار نے ایشوریا کے ساتھ رومانس کی بھاری شرط رکھ دی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اداکار معمولی ہو یا بڑا ہر کسی کو اس بات کا مکمل حق حاصل  ہے کہ وہ اپنے کردار کے مطابق جتنا چاہے معاوضہ جائز سمجھے  اور اس کا مطالبہ کرے۔

لیکن کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جو فلم میں کام کرنے یا فلم بنانے والے کی خاطر اپنے معاوضے کو کم کرلیتے ہیں۔

 مگر بھارتی مشہور فلم تھری ایڈیٹ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار رنگاناتھ مدھاون کے مطالبے نے لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا۔

انہوں نے انیل کپور اور ایشوریا رائے کی  نئی فلم ‘فنے خان’ میں ایشوریا رائے کے  مقابل کام کرنے کے لئے بھاری معاوضے کا مطالبہ کر دیا تاہم مطلوبہ رقم نہ ملنے کےباعث انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد ان کا کردار راج کمار راؤ کو دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ ملکہ حسن ایشوریا رائے 17 سال بعد ایک بار پھر فلم ‘فنے خان’ میں انیل کپور کے ساتھ نظر آئیں گے لیکن اس بار بھی وہ ایک دوسرے سے پیار کرنے کے بجائے ٹرائی اینگل رومانس میں نظر آئیں گے۔

اس فلم میں انیل کپور اور ایشوریا رائے بچن کے علاوہ تیسرے مرکزی کردار کو ادا کرنے کے لئے سب سے پہلے رنگاناتھ مدھاون کو منتخب کیا گیا تھا لیکن ان کی جانب سے بھاری معاوضے کی مانگ (بھارتی ڈیڑھ کروڑ روپے) اور صرف 15 دن شوٹ کی شرط کے باعث فلم بنانے والوں کو اس بات کا احساس ہوا کہ یہ بہت زیادہ ہے اور فلم کے بجٹ سے باہر بھی ہے۔جس کے بعد انہیں مجبوراً اس کردار کے لئے راج کمار راؤ سے رابطہ کرنا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق ایشوریا بھی چاہتی تھیں کہ یہ کردار رنگاناتھ مدھاون ہی ادا کریں کیونکہ وہ کسی نئے نوجوان چہرے کے ساتھ اس کردار کو ادا کرنا نہیں چاہتی تھیں اور رنگاناتھ کو اس فلم میں شامل نہ کیے جانے کے فیصلے سے ناخوش بھی تھیں۔ تاہم اب پوری کاسٹ اس فیصلے پر متفق ہوگئی ہے کہ تیسرا کردار راج کمار راؤ ہی ادا کریں گے۔

Thanks to Dnaindia

loading...
شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں