Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

جنوبی وزیرستان: خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، 300 بچے متاثر – Daily Pakistan


جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل شکئی میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی ،دو سے تین روز کے دوران مختلف اسپتالوں میں خسرہ سے متاثرہ 300بچوں کو داخل کرایا جاچکا ہے۔

تحصیل شکئی کے علاقے ماندتہ میں خسرے کی وبا نے پانچ سالہ بچے کی جان لے لی جبکہ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران ہیڈکوارٹر اسپتال وانا،کیٹگری ڈی اسپتال ساعالم،بی ایچ یو انگور اڈا اور بی ایچ یو شکئی میں 300 کے قریب خسرہ سے متاثرہ بچوں کو داخل کرایا گیا۔

خسرے کی وباپر قابو پانے کیلئے ایجنسی سرجن ڈاکٹر جہانزیب داوڑ نے ٹیمیں روانہ کردی ہیں ۔

شناختی عنوان:,

تبصرہ کریں