Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ایران: دو مسافر ریل گاڑیوں کے تصادم میں 30 ہلاک



یہ حادثہ تہران کے مشرق میں 400 کلومیٹر دور ہفت خوان ریلوے اسٹیشن پر جمعہ کی صبح پیش آیا، جب پہلے سے کھڑی ایک ریل گاڑی سے دوسری مسافر ٹرین جا ٹکرائی۔

ایران کے شمال وسطیٰ صوبے سمنان میں دو مسافر ریل گاڑیوں میں تصادم میں کم از کم 30 افراد اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ حادثہ تہران کے مشرق میں 400 کلومیٹر دور ہفت خوان ریلوے اسٹیشن پر جمعہ کی صبح پیش آیا، جب پہلے سے کھڑی ایک ریل گاڑی سے دوسری مسافر ٹرین جا ٹکرائی۔

اس حادثے میں دسیوں افراد زخمی بھی ہوئے، اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے گئے۔

حادثے کے بعد کئی بوگیوں میں آگ بھری بھڑک اُٹھی۔

تبصرہ کریں