Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

آسٹریلیا پر بھی ہیکرز کا حملہ

File Photo

File Photo

کینبرا : آسٹریلیا بھی ہیکرز کا شکار ہوگیا،آسٹریلوی حکام کے مطابق ہیکرز نے دفاعی فورس کا تیس گیگا بائٹس کا ڈیٹا چرالیا ، جس میں اربوں ڈالرز کے پراگروام کی معلومات موجود تھی،آسٹریلوی حکام ہیکرز کی تلاش میں ہے۔

ہیکرز نے آسٹریلوی دفاعی فورس کو نشانہ بنایا ہے۔ آسٹریلوی  وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سائبر ہیکنگ کے ذریعے  دفاعی پروگرام کی حساس معلومات چرالی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق ہیکرز نے اے ایل ایف کا کوڈاستعمال کرتے ہوئے تیس گیگا بائٹس کے اعداد وشمار چرائے جس میں تیرہ ارب بیس کروڑ  امریکی ڈالر کے جوائنٹ اسٹرائیک فائٹر پروگرام  اور تین ارب دس کروڑ امریکی ڈالر کے پی ایٹ بحری جہازخریدنے کے پروگرام کی معلومات بھی ہیک کی گئیں ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ  ہیکنگ کے اس عمل کا آغاز گذشتہ سال جولائی سے ہوا تاہم آسٹریلین سگنلزڈائریکٹوریٹ نومبر تک بھی اس معاملے تک نہ پہنچ سکا۔


News Source

آسٹریلیا پر بھی ہیکرز کا حملہ

loading...

تبصرہ کریں