Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ویتنام میں طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے 37 افراد ہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ہنوئی:ویتنام میں شدید بارشوں کےبعد طوفان اور لینڈسلائیڈنگ سے37افراد ہلاک ہو گئےجبکہ 40 لاپتہ ہیں ۔

ویتنامی حکام کےمطابق ،طوفان اورشدید بارشوں سے ویتنام کے ہووا بن اورین بائی کےعلاقے شدید متاثرہوئے۔

سیلابی ریلے اورمٹی کے تودے گرنے کے باعث اب تک 37افراد ہلاک جبکہ 40افراد لاپتہ ہیں،لاپتہ افراد میں ایک صحافی بھی شامل ہےجوپل ٹوٹ جانے کے باعث سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا ۔

سیلاب کےباعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے،کئی گھر پانی میں بہہ چکے ہیںتاہم ہزاروں افرادکو محفوط مقام پر منتقل کردیا گیا ،ریسکیو ٹیموں اور فورسز کی جانب سےعلاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ،آنے والے دنوں میں طوفان مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔

حکام کے مطابق ،ویتنام میں ہر سال شدید طوفان اورسیلابوں کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔


News Source

ویتنام میں طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے 37 افراد ہلاک

loading...

تبصرہ کریں