Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ٹرمپ کی پاکستان کی تعریف

File Photo

File Photo

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔  پاک فوج کے کرم ایجنسی میں کامیاب آپریشن کے نتیجے میں افغانستان سے اغوا کی گئی امریکی خاتون کو شوہر اور بچوں سمیت بازیاب کرالیا گیا۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی حکومت کی تعریف کی ہے، ٹرمپ کہتے ہیں لگتا ہے پاکستان ڈومور پر عمل کررہا ہے۔

کرم ایجنسی میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے باعث پانچ غیرملکیوں کی بازیابی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی سوچ ہی بدل دی اور وہ امریکی صدر جو پاکستان پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، اب  پاکستان حکومت کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ لمحہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کیلئے بڑا مثبت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  افغانستان سے اغوا کئے گئے پانچ افراد پاک امریکا انٹیلنجس شیئرنگ کے باعث بازیاب کرالئے گئے۔ ان افراد میں امریکی شہری کیٹلان کولمین، اسکا کینیڈین نژاد شوہر جوشیا بوائل اور تین بچے شامل ہیں، جنہیں اکتوبر  دوہزار بارہ میں اغوا کیا گیا تھا۔


News Source

ٹرمپ کی پاکستان کی تعریف

loading...

تبصرہ کریں