Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 13 افراد ہلاک

[ad_1]

حکام کے مطابق تمام لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، تاہم بڑے پیمانے پر تباہی کے سبب امدادی سرگرمیوں میں کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

چین میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور 20 لاپتا ہو گئے۔

یہ حادثہ چین کے علاقے چانگ گوینگ میں ہوا۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ژنہوا‘ کے مطابق دھماکا ایک نجی ملکیت والی کوئلے کی کان میں ہوا۔

حکام کے مطابق تمام لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، تاہم بڑے پیمانے پر تباہی کے سبب امدادی سرگرمیوں میں کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

عہدیداروں نے پہلے ہی اس مہلک بم دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مقامی انتظامیہ نے علاقے میں قائم کوئلے کی چھوٹی کانیں بند کر دی گئی ہیں۔

اس سے قبل رواں سال خبر رساں ادارے ’ژنہوا‘ نے چین کے ’نیشنل انرجی ایڈمنسٹیریشن‘ کے ریکارڈ کے حوالے سے بتایا تھا کہ چین میں 2015ء کے دوران کوئلے کی کانوں میں دھماکوں سے لگ بھگ 171 افراد مارے گئے تھے۔

[ad_2]

تبصرہ کریں