Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

کویت؛ رمضان میں نامناسب لباس پہننے پر ٹی وی میزبان نوکری سے فارغ

سوشل میڈیا پر صارفین نے لباس پر اعتراض کیا تھا،فوٹو: انسٹاگرام

سوشل میڈیا پر صارفین نے لباس پر اعتراض کیا تھا،فوٹو: انسٹاگرام

کویت سٹی: کویت کے سرکاری ٹی وی چینل کی  خاتون میزبان  کو رمضان المبارک میں نامناسب لباس پہننے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔

کویتی سرکاری ٹی وی چینل پر پروگرام کی میزبان کو رمضان المبارک میں چست لباس پہننا مہنگا پڑگیا، گیم شو کی معروف ہوسٹ امل الاوادی کو براہ راست نشریات میں نامناسب وضع قطع کی وجہ سے نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔

29 سالہ  ہوسٹ سرکاری ٹی وی ایک چینل پر گیم شو کررہی تھیں کہ اس دوران ان کے لباس کو لے کرناظرین نے سوشل میڈیا پر چند منٹوں میں سیکڑوں شکایات کیں اور ٹی وی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے میزبان کے چست لباس اور وضع قطع پر اعتراضات اٹھائے تو ٹی وی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے براہ راست نشریات روک دیں اور میزبان کو نوکری سے نکال دیا۔


News Source

کویت؛ رمضان میں نامناسب لباس پہننے پر ٹی وی میزبان نوکری سے فارغ

تبصرہ کریں