Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

فرانس میں ورلڈ کپ کی فتح کا جشن پرتشدد مظاہروں میں تبدیل

جشن کے دوران مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک، سیکڑوں گاڑیاں تباہ اور 25 افراد زخمی ہوئے۔ فوٹو: اے پی

جشن کے دوران مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک، سیکڑوں گاڑیاں تباہ اور 25 افراد زخمی ہوئے۔ فوٹو: اے پی

پیرس: فٹبال ورلڈ کپ کی فتح کے بعد فرانس میں جشن کے دوران مداحوں کے درمیان تصادم اور مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا شرپسند عناصر نے درجنوں دکانیں لوٹ لیں۔

France 5

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے فٹبال ورلڈ کپ  فائنل میں کروشیا کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد لاکھوں فرانسیسی جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔

PARIS-CLASH-4-web

جشن منانے والے بے قابو ہوگئے اور خوشی کا یہ موقع لڑائی جھگڑوں، لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپوں کے باعث پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگیا۔

PARIS-CLASH-5-web

اس دوران مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

France 7

جب کہ ایک مقام پر مداحوں کے درمیان تصادم نے شدت اختیار کرلی جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔

France 3

اس موقع پر ایک لاکھ سے زائد پولیس اہلکار اور 44 ہزار فائر بریگیڈ اہلکار کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لیے فرانس کی سڑکوں پر تعینات تھے۔

PARIS-CLASH-AFTER-FRANCE-WIN-FOOTBALL-WORLD-CUP-web

تمام تر سیکیورٹی کے باوجود شرپسند عناصر کی جانب سے گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور دکانوں میں لوٹ مار کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

France 2

پولیس حکام کے مطابق جشن کے دوران مجموعی طور 845 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

PARIS-CLASH-22-web

30  سے زائد سپر اسٹورز کو لوٹا گیا۔

PARIS-CLASH-2-web

مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے 25 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال لایا گیا ہے۔

france 4

پولیس نے 500 سے زائد شر پسندوں کو حراست میں لے لیا۔

France 6

پیرس کے میئر کا کہنا ہے کہ تاریخی جشن کو تباہ کرنے کے لیے چند شرپسند عناصر نے قانون کو ہاتھ میں لیا جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

PARIS-CLASH-6-web

میئر کے مطابق حالات پولیس کے کنٹرول میں ہیں، عوام کے جانی اور مالی نقصان پر نہایت افسوس ہے، توڑ پھوڑ کے مرتکب افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


News Source

فرانس میں ورلڈ کپ کی فتح کا جشن پرتشدد مظاہروں میں تبدیل

تبصرہ کریں