Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

یمن میں سعودی اتحادی فورسز کی بمباری سے 50افراد جاں بحق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

صنعاء:یمن کے صوبے صعدہ  پر سعودی اتحادی فورسز کی بمباری سے 29بچوں سمیت 50افراد جاں بحق ہوگئے۔

روتے خون آلود چہرے اور آہ و بکا،یہ مناظر یمن کے ہیں،یمن کے صوبے صعدہ  میں سعودی اتحادی فورسز نے بمباری کی،جس کی زد میں بچوں کی وین بھی آگئی،وین  میں 15سال سے کم عمر کے بچے سوار تھے۔

سعودی اتحادی فورسز کی بمباری سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 50 ہوگئی،مرنے والوں میں 29بچے بھی شامل ہیں،70سے زائد زخمی افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

امریکا نے واقعے کی مذمت کردی،امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن میں بے گناہوں کو نشانہ بنایا جارہاہے۔

اتحادی فوج کے ترجمان نے حملے کو حوثی باغیوں کے میزائل حملے کی جوابی کارروائی قرار دیا ہے۔


News Source

یمن میں سعودی اتحادی فورسز کی بمباری سے 50افراد جاں بحق

تبصرہ کریں