Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

روس کا امریکی پابندیوں کے جواب میں کارروائی پر غور

ماسکو: روسی حکومت نے امریکا کی جانب سے روس پر لگائی جانے والے نئی پابندیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول قرار دیا اور ان کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ا مریکا نے روس پر برطانیہ میں مقیم سابق روسی ایجنٹ پر زہر کےحملے میں مبینہ طورپر ملوث ہونے کے الزام میں پابندی عائد کی تھی۔

واضح رہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حالیہ اقدام دونوں ممالک کے تعلقات میں پیدا ہونے والی نئی دراڑ ہے جوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ماہ قبل ہی روسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارے کی سابق روسی جاسوس کو زہر دیئے جانے کی تصدیق

اس حوالے سے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی پابندیاں برطانوی شہری سرگی اسکرپال کے قتل کے ارادے سے ’نووی چوک‘ نامی زہر کے استعمال پر لگائی گئیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں روسی نژاد ڈبل ایجنٹ سرگی اسکرپال ااور ان کی بیٹی یولیا اسکرپال پر اعصاب شل کردینے والے زہر سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی بیٹی تو صحتیاب ہوگئیں تھیں لیکن بعد میں سرگی اسکرپال کی صحت کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں فراہم کی گئیں۔

اس ضمن میں امریکی حکومتی ترجمان ہیتھر نوریٹ کا کہنا تھا کہ پابندیاں اس لیے لگائی گئیں کہ روسی حکومت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے استعمال کی سزا دی جاسکے۔

مزید پڑھیں: امریکا نے ایران پر دوبارہ معاشی پابندیاں عائد کردیں

تاہم امریکا کی جانب سے کی گئی اس تادیبی کارروائی پر روس میں خاصہ شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

اس ضمن میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخرووا نے صحافیوں کو بتایا کہ روس اس پابندی کی جوابی کارروائی پر غور کررہا ہے۔

جبکہ روسی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جو بھی پابندیاں رو س پر لگائی جائیں گی ان کا اسی طرح جوا ب دیا جائے گا، اگر وہ کسی اقدام کا سوچیں گے بھی ہم اس کا جواب دیں گے، یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماسکو سمجھتا ہے کہ ’اب امریکا سے کسی بھی اقدام کی توقع کی جاسکتی ہے‘، تاہم دونوں ممالک کئے باہمی تعلقات میں بہتری کی امید برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق روسی جاسوس کی 33 سالہ بیٹی محفوظ مقام پر منتقل

خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے روس پر پابندیوں کے اعلان کے بعد روسی اسٹاک مارکیٹ میں آغاز کے ساتھ ہی ڈرامائی طور پر مندی کارجحان دیکھا گیا جبکہ روسی کرنسی روبل 2016 کے بعد کم ترین سطح پر پہنچ گئی ، تاہم بعد میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان برقرا ررہا۔


یہ خبر 10 اگست 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔


News Source

روس کا امریکی پابندیوں کے جواب میں کارروائی پر غور

تبصرہ کریں