Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

افغانستان: طالبان کا غزنی شہر پر حملہ،سیکورٹی فورسز سے جھڑپیں جاری

افغان طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل سے تقریباً 150 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع غزنی شہر پر جمعرات کی رات حملہ کیا اور طالبان باغیوں کی گروپ اور افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان جمعے کی صبح تک جھڑپیں جاری تھیں۔

صوبائی کونسل کے رکن اما ن اللہ اور شہر کے مکینوں کے مطابق ” ایک مرحلے پر دونوں فریقو ں کے درمیان شہر کے مرکز میں لڑائی جاری تھی جہاں سرکاری عمارتیں بشمول افغان نیشل دائریکٹوریٹ فار سیکورٹی کا دفتر واقع ہیں۔ “

صوبائی پولیس کے سربراہ جنرل فرید مشال کے مطابق حکومت کی طرف سے بھیجی جانے والےافغان اسپیشل فورسز نے طالبان کو شہر کے نواح میں دھکیل دیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ طالبان عام شہری علاقوں میں پناہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے جس کی وجہ سے سیکورٹی فورسز کے لیے کارروائی کرنا مشکل ہو گیا تھا ۔ شہر کا مکینوں کا کہنا ہے کہ شہر کے دوسرے علاقے میں لڑائی جاری ہے۔

افغانستان میں تعینات امریکی فورسز کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکی فورسز کی طرف سے فضائی مدد فراہم کی گئی اورافغان فورسز نے اپنی جگہ پر موجود رہتے ہوئے شہر میں سرکاری علاقے پر اپنا کنڑول قائم رکھا ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے یہ طالبان کی طرف سے علاقے پر قبضہ کرنے کی ایک اور ناکام کوشش تھی ۔

دوسری طرف افغان سیکورٹی فورسز کی طرسے ٹوئٹر یبان میں کہا گیا ہے کہ ان کی طرف سے کی جانے والی کارروائی کی وجہ سے طالبان کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور ضلع کا مرکز ان کے کنڑول میں ہے۔

غزنی شہر سے گزرنے والی کابل قندہار شاہراہ بند ہے اور طالبان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے میدان وردک اور غزنی کے قریب شاہراہ کو بند کر کر کے وہاں اور دیگر کئی مقامات پر چوکیاں قائم کر دی۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان محمد رادمنش نے خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ فوج مقامی پولیس کی مدد کررہی ہے اور شہر پر سیکورٹی فورسز کا کنٹرو ل ہے۔

ایسوسی ایٹد پریس کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں زخمی ہونے والے سیکورٹی فورسز کے 9اہلکار ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع ابلاغ کو بھیجے گئے ایک پیغام میں طالبان نے کہا کہ جمعرات کی رات کوغزنی صوبے کے مرکز میں انہوں نے درجنوں بڑے حملے کیےاور انہوں نے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لینے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے ایک بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار وں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے تاہم طالبان کے دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔


News Source

افغانستان: طالبان کا غزنی شہر پر حملہ،سیکورٹی فورسز سے جھڑپیں جاری

تبصرہ کریں