Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان اور بھارت کے ایک دولہا دلہن کی مدد کی


Image copyright
Shakeel akhtar

Image caption

پریا اور نریش دونوں نے سشما سوراج کا شکریہ ادا کیا

بھارت اور پاکستان کے ایک لڑکے اور لڑکی کی محبت کی کہانی اس وقت ہنسی خوشی انجام کو پہنچی جب بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شادی کے لیے لڑکی اور اسکے گھر والوں کو ویزہ دلو دیے۔

شمالی بھارت کے جودھپور علاقے کے نریش تیواری نے پاکستان میں رہنے والی اپنی منگیتر پِریا بچانی کے ویزہ میں تاخیر کے بعد وزیرِ خارجہ سشما سوراج کو ٹوئٹ کیا تھا جس کے بعد سشما سوراج نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پِریا اور ان کے گھر کے تمام 35 افراد کو ویزہ دیا جائے۔ جلدی ہی ان دونوں کی شادی ہونے والی ہے۔

پریا اور نریش نے سشما سوراج کا شکریہ ادا کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے اس ماحول میں انھوں نے انکی مدد کی۔

دلہن کے والد گردھاری لال بچانی نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار محبت کی جیت ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان محبت ہے اسی لیے آج ہم یہاں ہیں۔

دلہے کے والد کا کہنا تھا کہ ویزہ میں تاخیر کےسبب وہ کافی پریشان تھے کیونکہ شادی کی تاریخ طے تھی۔

تبصرہ کریں