Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کردیئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو کور کمانڈر لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح موجودہ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کو جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آرمز تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد گزشتہ سال دسمبر میں پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیے گئے تھے، جس کے تحت لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ کو جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف آرمز تعینات کیا گیا تھا۔

عاصم باجوہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر جون 2012 میں تعینات کیا گیا تھا جبکہ انہیں لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ستمبر 2015 میں ترقی دی گئی تھی۔


News Source

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات

loading...

تبصرہ کریں