Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

نوازشریف چوری کا پیسا بچانے کیلئے لڑرہے ہیں، عمران خان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف چوری کا پیسا بچانے کیلئے لڑرہے ہیں۔

جمعے کو پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نوازشریف اوروفاقی حکومت کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ لوگ اسلئے ملے ہوئے ہیں کہ نوازشریف کا احتساب ہوا تو ان کی بھی باری آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو ڈر ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں سزاہوئی تواثاثے منجمدہوں گے اور پیساپاکستان آجائے گا،وفاقی حکومت مکمل طور پر مفلوج ہے اور ایک نااہل شخص کو بچانے میں لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق فاٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کرنے میں تاخیر کررہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کی بحالی کیلئے مختص فنڈز کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں،صورتحال یہی رہے تو پھر سے دہشتگردی پھیلنے کا خطرہ ہے۔


News Source

نوازشریف چوری کا پیسا بچانے کیلئے لڑرہے ہیں، عمران خان

loading...

تبصرہ کریں