Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

فوج اورعدلیہ کے احتساب کیلئے قانون سازی کا تاحال کوئی ارادہ نہیں،وزیر قانون

الیکشن ایکٹ کے بل کی تیاری اور منظوری تک بدنیتی شامل نہیں تھی، زاہد حامد . فوٹو؛ فائل

الیکشن ایکٹ کے بل کی تیاری اور منظوری تک بدنیتی شامل نہیں تھی، زاہد حامد . فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا ہے کہ تمام اداروں کے احتساب پر ابھی اتفاق رائے نہیں ہوا جب کہ فوج اورعدلیہ کے احتساب کیلئے قانون سازی کا تاحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرقانون زاہد حامد کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کے بل کی تیاری اور منظوری تک بدنیتی شامل نہیں تھی، اس عمل میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن)، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتیں شامل تھیں اور کسی نے بھی اعتراض نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ حمداللہ کی ترمیم پربھی کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا جب کہ الیکشن ایکٹ کی شق 203 پر اتفاق رائے 2014 میں ہوا جب پاناما اسکینڈل نہیں آیا تھا۔

وزیرقانون کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کے احتساب پر ابھی اتفاق رائے نہیں ہوا اور فوج اورعدلیہ کے احتساب کیلئے قانون سازی کا تاحال کوئی ارادہ نہیں جب کہ نیب قانون مرتب ہو رہا ہےاس میں بھی پارلیمانی کمیٹی کے تمام ارکان موجود ہیں۔

انتخابی اصلاحات بل 2017 میں ختم نبوت کے حلف میں ترمیم کے حوالے سے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ میں مسلمان ہوں اور ختم نبوت پر کامل یقین رکھنے والا ہوں۔


News Source

فوج اورعدلیہ کے احتساب کیلئے قانون سازی کا تاحال کوئی ارادہ نہیں،وزیر قانون

loading...

تبصرہ کریں