Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

ایئر مارشل فاروق حبیب پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

ایئر مارشل فاروق حبیب کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقررکردیا گیا۔ 

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل فاروق حبیب نے پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1982 میں کمیشن حاصل کیا۔ 

انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور ایئروار کالج کمبیٹ کمانڈرز سکول سے گریجویشن کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران آپریشنل مرکز پر لڑاکا سکواڈرن کی کمانڈ بھی کی۔ حالیہ ترقی سے قبل وہ ایئر وائس مارشل کے عہدے پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

ملکی دفاع کیلئے بہترین خدمات سر انجام دینے کیلئے انہیں ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا جا چکا ہے۔


News Source

ایئر مارشل فاروق حبیب پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

loading...

تبصرہ کریں