Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

لاہور دھماکے کا سہولت کارگرفتار، اعترافی ویڈیو بیان جاری



وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماڈل روڑلاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقع میں ملوث ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب اس دھماکے کے سہولت کار کا اعترافی ویڈیوبیان بھی پنجاب حکومت نے جاری کردیا ہے جس میں ملزم نے اعتراف کیا کہ لاہور دھماکے کا مقصد پولیس والوں کو ہدف بنانا تھا۔

لاہور میں جمعہ کی شام پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خودکش بمبار افغان تھا لیکن جن لوگوں نے اسے پاکستان آنے کی ترغیب دیا اور یہاں لائے ان کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں کی گرفتاری اہم کامیابی ہے۔ دہشت گردی افغانستان میں بیٹھ کر منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، ہم نے وہاں کی حکومت سے اس پر احتجاج کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں پنجاب حکومت نے کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے، اگر پورے صوبے میں سپر گرینڈ آپریشن کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے پریس کانفرنس کے دوران فوجی عدالتوں کے دوبارہ قیام پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں سے دہشت گردوں کو ملنے والی سزاؤں پر فوری عمل درآمد ہوا اس لئے فوجی عدالتیں دوبارہ فعل ہونی چاہئیں۔

سہولت کار کا اعترافی ویڈیو بیان
دوسری جانب پنجاب حکومت نے مال روڈ پر ہونے والے دھماکے کے سہولت کار کا اعترافی بیان بھی جاری کردیا ہے جس میں ملزم نے اعتراف کیا کہ لاہور دھماکے کا مقصد پولیس والوں کو ہدف بنانا تھا۔

جمعہ کی شام سامنے والے اس اعترافی ویڈیو بیان میں مال روڈ دھماکے میں ملوث دہشت گردکے سہولت کار انوار الحق نے بتایا ہے کہ اس کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے اور وہ کالعدم جماعت الاحرار کے لیے کام کرتا ہے۔

اس نے مزید بتایا کہ وہ خودکش حملہ آور کو پشاور سے اپنے ساتھ لاہور لایا تھا، دھماکے کا مقصد پولیس کو نشانہ بنانا تھا۔

تبصرہ کریں