Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

لاہور دھماکا، سہولت کار گرفتار، میڈیا کے سامنے پیش

[ad_1]

File Photo

File Photo

لاہور: لاہور مال روڈ دھماکے کے ذمہ داروں کو گرفتارکرلیا، گرفتارسہولت کار کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔

لاہور مال روڈ خودکش دھماکے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور دھماکے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے سہولت کار کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔  سہولت کار  انوار الحق کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے۔

 انوارالحق ہی موٹر سائیکل پر حملہ آور کو چھوڑنے آیا تھا، تحقیقاتی اداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی تصاویر پہلے ہی جاری کردی تھیں۔

دہشتگرد سہولت کار انوارالحق نے بیان دیا کہ خودکش بمبار کا نام نصراللہ تھا، وہ افغان شہری تھا اور حملے کےلیے کنڑ سے لاہور آیا تھا۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بتایا کہ لاہور حملہ افغانستان میں موجود دہشت گرد نیٹ ورک نے کیا، منصوبہ بندی بھی وہیں ہوئی ہے۔ افغانستان سے دہشت گردی کی سرپرسی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کےلئے وزیراعظم سے اپیل کریں گے۔

شہباز شریف نے  اعتراف کیا کہ لاہور حملے سے پہلے الرٹ موجود تھا ، اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فوجی عدالتوں پر ن لیگ کا موقف واضح ہے، فوجی عدالتوں سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فائدہ ہوا، یہ ضرور بننی چاہئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملہ پنجاب میں ہو یا ملک کے کسی بھی حصے میں، انہیں اس کا برابر کا دکھ ہے، پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف ہرسطح پر آپریشن جاری ہے۔

[ad_2]

تبصرہ کریں