Pakistan  |  International  |  Business  |  Sports  |  Showbiz  |  Technology  |  Health  |  Wonder  |  Weather  |  Columns

موبائل صارفین کے لیے عید سے پہلے بڑی خوشخبری

موبائل صارفین کے لیے عید سے قبل بڑی خوشخبری ہے کہ آج رات سے موبائل بیلنس پر ٹیکس کی کٹوتی ختم کردی جائے گی۔

ذرائع ٹیلی کام انڈسٹری کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ٹیلی کام انڈسٹری نے ٹیکس کٹوتی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آج رات 12 بجے سے موبائل کارڈ پر کوئی ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ ہر 100 روپے کے لوڈ پر 35.62 روپے کی ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی اور 100 روپے کا بیلنس لو ڈکرانے پر پورے 100 روپے ہی ملیں گے، تمام ٹیلی کام آپریٹرز نے فیصلے پر آج رات سے عمل درآمد کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے موبائل کمپنیز اور ایف بی آر کو موبائل کارڈز پر وصول کیے جانیوالے ٹیکسز معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store


News Source

موبائل صارفین کے لیے عید سے پہلے بڑی خوشخبری

تبصرہ کریں